پاکستان میں افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے مزید ثبوت سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پاکستان میں افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے مزید ثبوت سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان میں افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے مزید ثبوت سامنے آ گئے ہیں۔
پاک فوج گزشتہ دو دہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، اس دوران پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، افغانستان سے دہشتگرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے، دہشتگردوں کو ہتھیاروں کی اس فراہمی نے خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔
11 جنوری 2025 کو شمالی وزیرستان کے ضلع دوسالی میں دو آپریشن کئے گئے، آپریشن کے دوران چھ خوارج ہلاک کئے گئے جب کہ دو خوارج گرفتار ہوئے، انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں کیا گیا جہاں سیکورٹی فورسز نے تین خوارج کو مار ڈالا جبکہ دو خوارج زخمی ہوئے۔
ان دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
نو دسمبر 2024 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا گیا، کلاچی آپریشن میں دو خوارج مارے گئے اور ایک خارجی زخمی حالت گرفتار ہوا۔ ان دہشتگردوں سے بھی بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
یورو ایشین ٹائمز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں غیرملکی اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکہ نے افغان فوج کو 427,300 جنگی ہتھیار فراہم کیے، ان ہتھیاروں میں سے 300,000 انخلاء کے وقت باقی رہ گئے، امریکہ نے افغان قومی دفاعی اور سیکیورٹی فورسز کو 18.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افغانستان سے پاکستان میں ملکی اسلحے غیر ملکی
پڑھیں:
کینیڈا، ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے 13 کلو سے زائد افیون برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 3 کروڑ سے زائد مالیت کی 84.1 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے کینیڈا بھیجے جانے والے پارسل سے 13 کلو جذب شدہ افیون جبکہ ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے 620 گرام افیون برآمد ہوئی۔
پشاور میں کوریئر کے ذریعے اوکاڑہ بھیجے جانے والے پارسل سے 600 گرام آئس برآمد کی گئی۔ مانسہرہ میں گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 14.4 کلو چرس برآمد کر کےموقع پر موجود خاتون کو گرفتارکر لیاگیا۔ گوادر میں پسنی کے علاقے سے لاوارث گاڑی میں چھپائی گئی 54 کلو آئس برآمد کی گئی۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائی؛ تعلیمی اداروں کے قریب طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے گرفتار
اے این ایف کے مطابق جی ٹی روڈ اسلام آباد میں پھاٹک کے قریب ملزم سے 1.480 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔