اسلام آباد:

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے ہیں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو صاحب سول مارشل لا ایڈمنسٹریٹر تھے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ سماعت کر رہا ہے۔

وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے گزشہ کئی روز سے جاری اپنے دلائل کا آغاز کردیا اور مؤقف اپنایا کہ ایف بی علی کیس میں جن افراد پر کیس چلایا گیا وہ ریٹائرڈ تھے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ کنٹونمنٹ میں اگر کسی سپاہی کا سویلین کیساتھ اختلاف ہو جائے تو کیس کہاں جائے گا، وکیل وزارت دفاع نے  کہا کہ اختلاف الگ بات ہے، ملٹری ٹرائل کے معاملے کو بہت وسعت دی جا رہی ہے۔

وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ زمانہ امن میں بھی ملٹری امور میں مداخلت کرنے پر سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہی چلے گا، جسٹس حسن اظہر رضوی بولے آخر کوئی ماسٹر مائنڈ بھی ہوگا، سازش کس نے کی۔

وکیل وزارت دفاع خواجہ حارث استدلال کیا کہ سازش کرنے والے یا ماسٹر مائنڈ کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہی ہوگا، سویلین کا ٹرائل اچانک نہیں ہورہا، 1967 سے قانون موجود ہے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ ذہن میں رکھیں ایف بی علی کیس سول مارشل لا دور کا ہے،  ذوالفقار علی بھٹو صاحب سول مارشل لا ایڈمنسٹریٹر تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جسٹس حسن اظہر رضوی سول مارشل لا وزارت دفاع

پڑھیں:

ہم تمہاری کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، صدر بشاپ چرچ آف پاکستان کا مودی کو کرارا جواب

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کو بنیاد بنا کر پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانے والے بھارت کو پاکستان کی طرف سے جواب ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

صدر بشاپ چرچ آف پاکستان ڈاکٹر آزاد مارشل کی جانب سے بھارت کو کرارا جواب دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: مقبوضہ کشمیر نے مودی کی پالیسیوں کو ٹھکرا دیا

ڈاکٹر آزاد مارشل نے کہاکہ پاکستان قائم و دائم رہنے کے لیے بنا ہے، مودی تمہاری کھوکھلی دھمکیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسیحی برادری ہمیشہ کی طرح حکومت اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی و بقا کے لیے پاکستان کی مسیحی برادری اپنا تن، من دھن سب قربان کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

اس سے قبل سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم پنجاب سے گزر کر بھارت کو پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، جھوٹا بیانیہ دفن

بھارت کی جانب سے واقعے کے 5 منٹ بعد ہی پاکستان پر الزام لگانا مودی سرکار کے گلے پڑ گیا ہے، اور اب دنیا سوال اٹھا رہی ہے کہ بغیر شواہد پاکستان پر الزام کیوں لگایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان پہلگام فالس فلیگ ڈاکٹر آزاد مارشل صدر بشاپ چرچ کرارا جواب مقبوضہ کشمیر مودی سرکار وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ کے وفدکا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف مارشل سے ملاقات
  • پیر کو ملٹری کورٹس کیس کی حتمی سماعت ہونی ہے،، جج آئینی بینچ
  • کچی آبادی اگر کچے گھر ہیں تو 90 فیصد بلوچستان کچی آبادی ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
  • وزارت قانون کی ججز ٹرانفر کیلئے سمری میں تضاد  ہے،وکیل منیر اے ملک 
  • سندھ بلڈنگ، ڈی جی کی سرپرستی میں رہائشی پلاٹوں پر بلند عمارتوں کی تعمیر
  • 9 مئی کے کیسز کا 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم
  • علامہ سید احمد اقبال رضوی ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نامزد
  • ہم تمہاری کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، صدر بشاپ چرچ آف پاکستان کا مودی کو کرارا جواب
  • عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو مقدمہ، ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں: آئینی بنچ