سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں برفباری اور مشکلات
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے، خاص طور پر بالائی علاقوں میں ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ سکردو میں درجہ حرارت منفی 11، گوپس اور استور میں منفی 10، جبکہ لہہ میں منفی 9 تک پہنچ گیا ہے۔ گلگت اور کالام میں منفی 7، بگروٹ اور ہنزہ میں منفی 6، اور دیر و چترال میں درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔
بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث منظر دلکش ہو گئے ہیں اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔ تاہم، چترال میں شدید برفباری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اور چترال کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔ اس شدید سردی میں لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے تاکہ سردی سے محفوظ رہا جا سکے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: بالائی علاقوں میں منفی
پڑھیں:
کراچی میں آج بھی گرمی کی لہر، پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان
---فائل فوٹوکراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، سمندری ہوائیں 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔