Nai Baat:
2025-01-18@09:55:40 GMT

شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں مختلف اہم امور پر فیصلے کیے جائیں گے۔ ایجنڈے میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری، نارکوٹکس ڈویژن کا وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی تجویز، اور ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی سمری شامل ہیں۔

 

اس کے علاوہ، قومی کمیشن برائے اقلیت ایکٹ 2024 کی منظوری، پیپرا قوانین میں ترامیم، اور ماحولیاتی ٹریبونل اسلام آباد کے ممبر محمد بشیر خان کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق بھی متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

 انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں:وزیرِ اعظم  شہباز شریف

 ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 انسانی  سمگلنگ کے خاتمے سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں۔

 وزیرِ اعظم نے ایف آئی اے میں افرادی قوت کی کمی فوری طور پر پورا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کی  سکریننگ کا معیاری نظام قائم کیا جائے۔

وینا ملک نے مفتی قوی کو ایک بار پھرکھری کھری سنادیں

 شہباز شریف نے غیر قانونی بیرون ملک سفر اور انسانی سمگلنگ کے بارے میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت اور انسانی اسمگلنگ کے انتہائی مطلوب سمگلروں کی حوالگی کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

 اجلاس میں انسانی  سمگلروں کے خلاف اب تک لیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جون 2023ء تا دسمبر 2024ء انسانی اسمگلنگ کے واقعات میں متعدد انسانی  سمگلر گرفتار ہو چکے، متعدد سہولت کار سرکاری اہلکار برطرف کیے جا چکے اور کئی تادیبی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری و دیگر پر فرد جرم عائد

 وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف تعزیری اقدامات کیے جا رہے ہیں، انسانی اسمگلروں کے 500 ملین روپے سے زائد کے اثاثے ضبط ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا روسٹر جاری
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • وفاقی کابینہ کمیٹی ،پی ٹی وی میں1232 عہدے ختم کرنے کی منظوری
  • جوڈیشل کمیشن اجلاس، اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 5 ججوں کی تعیناتی کی منظوری
  • وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
  • ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے
  • سندھ کابینہ اجلاس، اساتذہ کی بھرتی، کراچی میں مزید الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری
  •  انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں:وزیرِ اعظم  شہباز شریف