وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کی چین کی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے لیے جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بینک گارنٹی کے لیے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک سے بات چیت چل رہی ہے،  پاکستان آنے والے مہینوں میں اپنی کریڈٹ ریٹنگ کو سنگل بی میں بدلنے کے لیے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے، پاکستان سی پیک کے اگلے فیز میں چین سے مزید تعاون کا خواہاں ہے، سی پیک کے اگلے فیز میں سپیشل اکنامک زونز اور زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبوں میں وسعت لائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے نجی شعبے اور برآمدی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، چین کی بڑی کمپنیاں اپنے برآمدی یونٹس پاکستان منتقل کر کے پاکستان کو بطور برآمدی مرکز استعمال کر سکتی ہیں، سی پیک ٹو میں برآمدی صنعتوں کی ترجیح سے قرض ادائیگی کو آسان بنایا جائے گا۔

وزیر خزانہ  نے کہا کہ درآمدات پر استوار معیشت کے باعث پاکستان کو زرمبادلہ کی کمی اور ادائیگیوں میں عدم توازن کا سامنا ہے، پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا، پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات بہتر ہوئے ہیں، عالمی کانفرنسیں ہو رہی ہیں، غیر ملکی وفود آ رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، پاکستان چین کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ سے کاروباری شراکتوں اور ہانگ کانگ اسٹاک میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت کا خواہاں ہے، کاروباری شراکتوں کے لیے ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں کے پاکستان کے دورے کے لیے ہانگ کانگ چیف ایگزیکٹو جان لی کاچیو سے بات ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی شراکتوں سے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ہو گا، پاکستانی کمپنیوں اور بنکوں نے روایتی طور پر ملک سے باہر لندن سٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کی ہے، پاکستانی کمپنیوں اور بنکوں کو عالمی سطح پر کیپٹل اکٹھا کرنے کے لیے ہانگ کانگ کی شہرت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

   امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کی تصدیق کردی، اسٹیٹ بینک 

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی طرف سے اپنے ایک ایک ارب ڈالر کے دو ڈپازٹس کے رول اوور کی تصدیق کردی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک حکام کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے گئے ایک ارب ڈالر کے 2 ڈپازٹس کو مزید ایک سال کیلیے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے جو جنوری 2025 میں میچور ہورہے تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں ماہ کے اوائل میں قرض رول اوور کیے جانے کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے رحیم یار خان میں اپنی ملاقات کی تفصیلات کا اشتراک کیا۔
وزیراعظم کے مطابق ملاقات کے دوران النہیان نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، النہیان نے 2 ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی رول اوور کردی ہے جو جنوری میں واجب الادا تھے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے نجی پیداواری کمپنیوں کو گیس فروخت کرنے کی باضابطہ اجازت دیدی
  •    امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کی تصدیق کردی، اسٹیٹ بینک 
  • ملک میں دسمبر 2024 میں 16.98 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک
  • انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ
  • چین کے خلاف امریکی تجارتی کریک ڈاؤن چین کی ترقی کو نہیں روک سکتا،چینی وزارت تجارت
  • مہنگائی میں نمایاں کمی، چینی مالیاتی منڈیوں تک رسائی، ہانگ کانگ سٹاک لسٹنگز کیلئے تیار: وزیر خزانہ
  • جبری مشقت کا الزام ‘مزید37 چینی کمپنیوں پر امریکی پابندی
  • ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 10 سال میں 20 بلین ڈالر کی فنڈنگ کا منصوبہ
  • عالمی بینک کا پاکستان کو پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
  • اقتصادی اصلاحات سے رواں ماہ مہنگائی 3فیصد تک آگئی ہے، وزیر خزانہ