ٹام کروز اور جانی ڈیپ سے بھی زیادہ دولت کمانے والا اداکار کون ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ مقبول اداکار ٹام کروز اور جانی ڈیپ جیسے اداکار ہیں اور ہمیں یہی لگتا ہے کہ یہ اداکار سب سے زیادہ کماتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں سب سے زیادہ کمانے والا اداکار جانی اور ٹام نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔
غیر میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 76 سالہ اداکار نے فلموں کے ذریعے 27.7 بلین ڈالرز کماتے ہوئے ٹام کروز، جانی ڈیپ، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اور دیگر کئی نامور ہالی ووڈ ستاروں کو کمائی کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گزشتہ تین دہائیوں سے یہ سپر اسٹارز ہالی ووڈ کے منظرنامے پر چھائے ہوئے ہیں، اور ان کی فلمیں باکس آفس پر کروڑوں ڈالرز کماتی ہیں، جبکہ ان کی مجموعی آمدنی اربوں میں ہے۔
ہم بات کر رہے ہیں سیموئل ایل جیکسن کی جن کی عمر 76 سال ہے اور وہ اب ہالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار بن چکے ہیں۔ اگر ہالی ووڈ میں کمائی کو کامیابی کا معیار مانا جائے، تو وہ دنیا کے کامیاب ترین اداکار کہلائیں گے۔
سیموئل ایل جیکسن نے اپنے کیریئر کے دوران 66 فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا، جن کی مجموعی باکس آفس کمائی 14.
موازنہ کریں تو، ٹام کروز، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، وین ڈیزل، اور کرس ہیمزورتھ نے 12 سے 14.3 بلین ڈالرز تک کمائے ہیں، جبکہ جانی ڈیپ بھی دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں میں شامل ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سب سے زیادہ بلین ڈالرز ٹام کروز
پڑھیں:
جسٹن بالڈونی نے بلیک لولی پر 400 ملین ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا
ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ہدایتکار جسٹن بالڈونی نے اداکارہ بلیک لولی اور ان کے شوہر ریان رینالڈز کے خلاف قانونی مقدمہ دائر کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب بلیک لولی نے دسمبر 2024 میں جسٹن پر جنسی ہراسانی اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے الزامات عائد کیے۔
جسٹن نے بلیک کے خلاف 40 کروڑ ڈالرز (تقریباً 326 ملین پاؤنڈ) ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں بلیک میلنگ، ہتک عزت، اور پرائیویسی کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Hollywood Life (@hollywoodlife)
جسٹن کے وکیل برائن فریڈمین نے الزام لگایا کہ بلیک اور ان کی ٹیم نے میڈیا کو ’غیر مصدقہ اور ایڈٹ شدہ معلومات‘ فراہم کرکے جسٹن کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی۔
’اٹ اینڈز وِد اَس‘ کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوا، جو کولین ہوور کے ناول پر مبنی ہے۔ فلم نے عالمی سطح پر 35 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا۔ تاہم، بلیک اور جسٹن کے درمیان کشیدگی کا اندازہ اس وقت ہوا جب وہ فلم کے پریمئیرز میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔
بلیک نے فلم کی ریلیز کے چار ماہ بعد جسٹن بالڈونی پر ’غیر محفوظ ورک انوائرمنٹ‘ اور آن لائن ساکھ خراب کرنے کا الزام لگایا تاہم جسٹن کی ٹیم نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی اور اسے جھوٹ قرار دیا تھا۔