فورسز نے 27 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر بڑی کامیابی حاصل کی: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے کچھی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 27 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں اور بہادری پر ناز ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔
لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا
محسن نقوی نے مزید کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، بلوچستان میں قیام امن کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز محسن نقوی کہا کہ
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں22 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)صدر آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں22 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جمعرات کوجاری بیان میںصدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے ضلع خیبر میں تخریب کاری کے جواب میں خوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کارروائیوں کی تعریف کی۔صدرنے کہاکہ مختلف کارروائیوں میں 22 دہشت گرد ہلاک، 18 زخمی کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ صدر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کامیاب کارروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔صدر مملکت نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔