WE News:
2025-01-18@10:17:50 GMT

بھارت میں دلت طالبہ کے ساتھ 64 مردوں کی زیادتی

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

بھارت میں دلت طالبہ کے ساتھ 64 مردوں کی زیادتی

بھارت میں ایک 18 سالہ دلت طالبہ نے 64 مردوں پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی اس طالبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تمام مرد اسے 5 سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ طالبہ کے الزام پر پولیس نے اب تک 27 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 4 نابالغوں کو حراست میں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد نرس بھی زیادتی کا شکار

پولیس کے مطابق، 2 الگ تھانوں میں مزید 10 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، گرفتار کیے گئے 14 افراد کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے، کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور اس میں مزید افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کیس سنگین نوعیت کا ہے، طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر اس وقت سے بدسلوکی کی گئی جب وہ آٹھویں جماعت میں تھی، اس کے ساتھ عوامی مقامات پر بھی بدسلوکی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت میں ہر 17 منٹ میں جنسی زیادتی کا واقعہ، کیا ہم ہر 17 منٹ میں شرمندہ ہوں؟‘

بھارتی میڈیا کے مطابق، طالبہ نے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتیوں کا انکشاف ایک کونسلنگ سیشن کے دوران اس وقت کیا جب ایک این جی او اپنے معمول کے فیلڈ وزٹ کے دوران لڑکی کے گھر پہنچی۔

لڑکی نے انہیں 5 برسوں کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام دہشت زدہ واقعات کے بارے میں بتایا، جس کے بعد این جی او نے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کو اس کی اطلاع دی، اس کمیٹی کی شکایت پر پولیس نے مقدمات درج کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں تین سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

اپنے کونسلنگ سیشن کے دوران لڑکی نے دعویٰ کیا تھا کہ جنسی زیادتی اس وقت شروع ہوئی جب وہ صرف 13 سال کی تھی اور اس کے پڑوسی نے اس کے ساتھ فحش مواد شیئر کیا، وہ اب 18 سال کی ہے۔ اپنے اسکول میں کھیلوں میں سرگرم رہنے والی لڑکی نے تربیتی سیشن کے دوران بھی جنسی زیادتی کے واقعات کا انکشاف کیا۔

طالبہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ اس کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی زیرگردش ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مزید افراد کو گرفتار کیا جائے گا جبکہ لڑکی کا تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

5 سال 64 مرد wenews انکشاف برس بھارت پولیس جنسی زیادتی درج دلت طالبہ ریپ کیرالہ مقدمات نوجوان لڑکی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 5 سال انکشاف بھارت پولیس جنسی زیادتی دلت طالبہ ریپ کیرالہ مقدمات نوجوان لڑکی جنسی زیادتی زیادتی کا بھارت میں طالبہ نے افراد کو کے دوران کے ساتھ یہ بھی

پڑھیں:

بشریٰ انصاری کا شادی سے متعلق مردوں کو اہم مشورہ

ہر فن مولا فنکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے وی لاگ میں نئی نسل کے لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔

اداکارہ اکثر اوقات ہی اپنے یوٹیوب چینل پر زندگی کے تجربات، اتار چڑھاؤ اور بیٹیوں کے مسائل پر بات کرتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کے سوشل میڈیا پر ایک وی لاگ سے لی گئی مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اس ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے اپنی بیٹیوں کی شادی شدہ زندگیوں کے حوالے سے درپیش کچھ مشکلات کے بارے میں بات کی ہے۔

بشریٰ انصاری نے بتایا ہے کہ میری دو بیٹیاں، نرمان اور میرا انصاری ہیں، نرمان کے کچھ مسائل چل رہے ہیں جن کی وجہ سے میں کئی دنوں سے پریشان ہوں۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں والدین کو بھی اپنی بیٹیوں کو دیکھ بھال کر رخصت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے نئی نسل کے تمام مردوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس وقت تک شادی کرنے سے گریز کریں جب تک کہ وہ مالی طور پر مستحکم اور بیوی کی تمام تر ضروریات پوری کرنے کے قابل نہیں ہو جاتے۔

متعلقہ مضامین

  • بشریٰ انصاری کا شادی سے متعلق مردوں کو اہم مشورہ
  • کراچی، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ 14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار
  • گجرات: پولیس مقابلے میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیا
  • چچا چچی کی نازیبا تصاویر سے بلیک میلنگ، بھتیجی نے خود کشی کرلی،افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں
  • گجرات؛ سرائے عالمگیر کی5 سالہ زہرا سے زیادتی و قتل کا ملزم گرفتار
  • مردان کے اسپتال میں خاتون مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی
  • بچوں سے زیادتی ایک کمیونٹی یا مذہب کا مسئلہ نہیں، جمائما گولڈ اسمتھ
  • مردان: اسپتال میں خاتون مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی، مشیر صحت نے رپورٹ طلب کرلی
  • بھارت میں نو عمر لڑکی سے مسلسل  پانچ سال تک زیادتی کے الزام میں 44 افراد گرفتار