اسلام آباد میں سستے اور معیاری گرم کپڑے کہاں سے ملیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد میں کچھ مقامات ایسے بھی ہیں جہاں شہریوں کو شدید سردی سے بچنے کے لیے سستے اور معیاری کپڑے بآسانی مل جاتے ہیں۔ اس حوالے سے سیکٹر جی 9 میں پرانے (استعمال شدہ) کوٹ و دیگر ملبوسات کے ایک اسٹال نے بھی غریب اور ضرورت مند لوگوں کے لیے ایک بڑی سہولت فراہم کی ہے۔
اسٹال کے مالک اول خان کا کہنا ہے کہ وہ یہ کپڑے گرمیوں میں خریدتے ہیں اور سردیوں میں انتہائی مناسب قیمت پر فروخت کرتے ہیں تاکہ کم آمدنی والے افراد بھی سردیوں میں گرم کپڑے خرید سکیں۔ ان کے مطابق یہ کپڑے مارکیٹ کے مقابلے میں انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ایف 10 میں واقع فیاض گارمنٹس بھی ایک نمایاں نام ہے جہاں فیکٹری آؤٹ لیٹ کے کپڑے اور جیکٹس دستیاب ہیں۔
فیاض گارمنٹس کے مالک کے مطابق ان کے پاس موجود تمام اشیا دیگر مارکیٹوں کے مقابلے میں کافی کم قیمت پر دستیاب ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری ہر سال سردیوں میں یہاں کا رخ کرتے ہیں اور اپنے لیے معیاری گرم کپڑے خریدتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پرانے گرم کپڑے اسلام آباد سستے گرم کپڑے اسلام آباد سیکٹر ایف 10 اسلام آباد سیکٹر جی 9.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد سیکٹر جی 9 اسلام ا باد
پڑھیں:
ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد:ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا، جس میں ہائی کورٹس میں ججز تعیناتی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔
اہم اجلاس مں اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملے زیر غور آئے گا ۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 4 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر غور ہوگا۔
اسی طرح بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے 3 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر بھی غور ہو گا۔