اسلام آباد (وقائع نگار+نمائندہ نوائے وقت) اسلام آبادکی مقامی عدالت نے26  نومبر احتجاج پر درج تین مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت مسترد کر دی جبکہ ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت کی توسیع کردی گئی۔گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے تین مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنی کی درخواست دائر کی، جس پر پراسیکیوٹر نے کہاکہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے، جس پر جج نے وکیل سے کہاکہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے، وکیل نے کہاکہ190 ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے، جس پر جج محمد افضل مجوکا نے کہاکہ عدالت کے حکم پر آپ عمل درآمد ہی نہیں کر رہے، آپ کی تینوں عبوری درخواست ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں۔ ادھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے عبوری درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں بھی توسیع کر دی اور سماعت23  جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سپیشل جج سنٹرل کے بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بی بی کی

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیدی

 پشاور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی مقدمات تفصیلات اور حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔اس سے قبل وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست گزارہ کی آج اسلام آباد توشہ خانہ ٹو میں پیشی ہے، د ر خو ا ستگزارہ اسلام آباد میں ہے۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ استشنیٰ کی درخواست دائر کی ہے، جی ہم نے دائر کی ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے رپورٹ جمع کروائی ہے۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ درخواست گزارہ مقدمات کی تفصیلات کے لئے متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں، عدالت نے بشریٰ بی بی کو ایک ماہ کی ضمانت دے کردرخواست نمٹا دی۔    

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور مشعال یوسفزئی کی عبوری ضمانت میں  توسیع
  • 9 مئی مقدمات میں علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع
  • ڈی چوک احتجاج ،عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • ڈی چوک احتجاج؛ عمرایوب کی ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع
  • ڈی چوک احتجاج، عمر ایوب کی ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع
  • ڈی چوک احتجاج؛ عمر ایوب کی ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع
  • شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
  • ڈی چوک احتجاج: شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
  • شہر یار آفریدی کی 5 کیسز میں عبوری ضمانت میں 15 فروری تک توسیع
  • پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیدی