عالمی بانڈ مارکیٹ سے فنڈ حاصل کرینگے ، آئی ایم ٹیکس بیس میں اضافے کا خواہاں : وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بلوم برگ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ چینی مارکیٹ میں پہلے پانڈا بانڈ کے اجراء کا پلان ہے۔ حکومت یوآن بانڈ کے ذریعے 25 کروڑ ڈالر تک حاصل ہونے کیلئے پرامید ہے۔ رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد تک جا سکتی ہے۔ انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کی ہے۔ پاکستان کی ریٹنگ میں مزید بہتری متوقع ہے۔ سنگل بی کیٹگری ہدف ہے۔ پاکستان بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ سے فنڈز حاصل کر سکے گا۔ گزشتہ دو سال کے مقابلے میں پاکستانی معیشت میں استحکام آیا ہے۔ آئی ایم ایف پاکستان سے ٹیکس بیس میں اضافے کا خواہاں ہے۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10 سے 10.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈیجیٹل ایف ڈی آئی منصوبہ معیشت کی ترقی اور پائیدار خوشحالی کی جانب اہم قدم ہے: وزیراعظم
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (FDI) انیشیئٹو کا حصہ بننے کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے اس پیشرفت کو پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کے تحت ڈیجیٹل ایف ڈی آئی انیشیئٹو کو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ نہ صرف ڈیجیٹل ترقی کے اہداف کی نشاندہی کر رہا ہے بلکہ ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔
وزیراعظم نے منصوبے کو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی، ڈیجیٹائزیشن کو اپنانے، نئی ڈیجیٹل سرگرمیوں کو فروغ دینے، اور برآمدات کی ڈیجیٹل سروسز کے لیے ایک جامع فریم ورک قرار دیا۔ اس فریم ورک کے ذریعے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کو ترغیب دینے والے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جو معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم نے اس اقدام کو حکومت پاکستان کے معاشی ترقی اور پائیدار خوشحالی کے عزم کا عکاس قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جامع ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے، جو ملک کے لیے پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گی۔
یہ منصوبہ پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور ملک کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مرکز بنائے گا۔ وزیراعظم نے اس اہم اقدام کے لیے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے تعاون کو سراہا۔