برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کیخلاف نفرت انگیز بیانات قابل مذمت: دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد+لندن (نوائے وقت رپورٹ+عارف چودھری) برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے خلاف حالیہ نفرت انگیز بیانات پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان برطانیہ دوستی گرم جوشی اور اعتماد کی علامت ہے۔ 1.7 ملین پاکستانی نژاد برطانوی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطہ ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد افراد کا برطانیہ کی ترقی میں اہم کردار ہے، پاکستانی نژاد برطانوی صحت، ریٹیل اور خدمات کے شعبوں کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ سیاست، کھیل اور فنون میں پاکستانیوں کی شاندار کامیابیاں ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ چند افراد کے اعمال کے باعث پوری کمیونٹی کو بدنام کرنا قابل مذمت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستانی نژاد انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو بھارتی ویزا جاری
انگلینڈ کے فاسٹ بولر ثاقب محمود کو بھارت کا ویزا جاری ہو گیا۔
بھارت نے پاکستانی آباؤ اجداد سے تعلق رکھنے والے ثاقب محمود کو تاخیر سے ویزا جاری کیا۔
ویزا تاخیر سے ملنے پر ثاقب محمود ابتدائی ٹریننگ کیمپ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
اس سے پہلے پاکستانی سے ہی تعلق رکھنے والے انگلینڈ کے اسپنر شعیب بشیر کو بھی ویزا تاخیر سے جاری کیا گیا تھا۔
ویزا تاخیر سے ملنے سے شعیب بشیر گزشتہ سال پہلے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ایڈن گارڈن میں ہو گا۔