تحریک انصاف نے فنڈز کیلئے سنٹرل فنانس بورڈ قائم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیٹ نیوز) تحریک انصاف نے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے سنٹرل فنانس بورڈ قائم کر دیا۔ سنٹرل فنانس بورڈ 13 ممبران پر مشتمل ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل، ایڈیشنل سیکرٹری سمیت 13 ممبران موجود ہیں۔ بورڈ پارٹی کے اکاؤنٹس مینیج کرے گا جبکہ قانون کے تحت اکاؤنٹس کا آڈٹ کرنے کی ذمہ داری بھی بورڈ پر عائد ہو گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تحریک انصاف نے 8فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروا دی گئی،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے درخواست جمع کروا دی۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کو مینار پاکستان پارک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے،پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔
مزید :