بدین: موٹر سائیکل شو روم ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا انتخاب
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بدین (نمائندہ جسارت) موٹر سائیکل شو روم ایسوسی ایشن بدین کا جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد مغل آٹوز پر ہوا۔ اجلاس میں شہر بھر کے موٹر سائیکل شور رومز کے مالکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع موٹر سائیکل شو روم ایسوسی ایشن کے اراکین نے متفقہ طور پر عہدیداران کا انتخاب کیا گیا، اعلامیہ کے مطابق علی مرتضیٰ ندیم مغل کو صدر، عبداللہ چانڈیو جنرل سیکرٹری، سلطان بوھڑ سینئر نائب صدر، راجہ عبدالغفار رستمانی نائب صدر ، شہریار وقار خواجہ جوائنٹ سیکرٹری ، علی ملک رابطہ سیکرٹری اور عبدالغفار کو خزانچی منتخب کر لیا گیا۔ موٹر سائیکل شو روم ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے انتخاب کے موقع پر تاجر رہنما ندیم مغل اور دیگر موٹر سائیکل شو روم مالکان کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اراکین موٹر سائیکل ایسوسی ایشن اور شہریوں کے علاوہ صحافیوں میں بھی مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر تاجر رہنماؤں اور موٹرسائیکل شو روم ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہم نے جمہوری طریقہ کار کے تحت شو روم ایسوسی ایشن کے اراکین اور مالکان کے جنرل باڈی اجلاس میں مشاورت کے بعد متفقہ طور پر عہدیداران کا انتخاب کر کے جمہوری روایات کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد موٹر سائیکل شو رومز کے مسائل اور درپیش مشکلات کے حل کے لیے جدوجہد اور کوشش کرنے کے علاوہ شہر شہریوں کے مفاد اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پانی کی فراہمی دستاویزی حد تک محدود ہے، آل حیدرآباد بیٹری ایسوسی ایشن
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل حیدرآباد بیٹری ایسوسی ایشن کے صدر احمد ادریس چوہان، نائب صدر عبدالصمد قریشی، جنرل سیکرٹری عظیم احمد اور دیگر نے کہا ہے کہ ہر سال سندھ کے محکمہ آبپاشی کی جانب سے صفائی کے نام پر پانی کی فراہمی بند کر دی جاتی ہے، جبکہ صفائی کا کچھ پتا نہیں ہوتا، لگتا ہے یہ عمل صرف دستاویزی حد تک محدود ہوتا ہے۔ نہ تو کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ ہی متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی بند ہونے سے حیدرآباد کے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں، پینے کے پانی کی قلت نے زندگی اجیرن بنا دی، جبکہ معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔