سکھر: اُم رباب چانڈیو کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ کی بیٹی مصنفہ اذانِ انقلاب، دختر پاکستان کو انڈس لاء کالج میں سینئر اُستاد بیرسٹر ضامن حسین ٹالپور کے ہاتھوں سے اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا۔ امریکا سے ملنے والی اعزازی سند کو سندھ کی بیٹی نے اپنی دھرتی کے اساتذہ کے ہاتھوں لینا قبول کیا، اعزاز معروف اُستاد بیرسٹر ضامن حسین ٹالپور کے ہاتھوں پیش کیا گیا جس نے تقریب کو اور بھی باوقاربنا دیا، ڈاکٹر اُم رباب نے امریکا سے ملنے والی اعزازی سند کو اپنی دھرتی کے عظیم اساتذہ کے ہاتھوں سے وصول کرنے کو ترجیح دے کر مثال قائم کی جو ان کی اپنی زمین،روایات اوراساتذہ کی عزت کے لیے بے پناہ محبت اور احترام کامظہرہے، یہ منفرد اعزاز ڈاکٹر اُم رباب چانڈیو کی مظلوموں کے حق میں مسلسل جدوجہد، ظلم و ناانصافی کے خلاف آہنی عزم اور حق و انصاف کے لیے ڈٹے رہنے کی ان تھک کوششوں کا ناقابلِ فراموش اعتراف ہے، وہ پاکستان کی سب سے کم عمر شخصیت ہیں جنہیں اس عظیم الشان اعزاز سے نوازا گیا جس نے پورے سندھ اور پاکستان کاسرفخر سے بلند کردیا۔ تقریب میں موجود حاضرین ڈاکٹر اُم رباب کی شخصیت کی بے مثال خصوصیات جیسے ان کی جرات حوصلہ،عزم اور بصیرت پر داد دیتے رہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اُم رباب چانڈیو نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ اعزاز نہ صرف میری کامیابی ہے بلکہ میری دھرتی میرے اساتذہ اور ہر اس ماں باپ کے خوابوں کی تعبیر ہے جو اپنی بیٹیوں کو تعلیم کازیور پہنانا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ا م رباب
پڑھیں:
سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے، وزیر اطلاعات پنجاب
لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے اور بات چیت سے مسائل کا حل نکالے۔
لاہور پریس کلب ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میں نے بار بار کہا ہے کہ بیٹھ کر معاملات حل کرلیں، پتہ نہیں سندھ کا کیا مسئلہ ہے، میں پھر یہی بات کروں گی کہ مل بیٹھ کر بات کرلیں۔ میرے ایک آدھے جملے سے سندھ حکومت کو بہت تکلیف ہوتی ہے، وہ خود اپنی اداؤں پر غور کر لے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ میں بات کرنا چاہتا ہوں، مجھ سے بات کر لیں، جن سے وہ بات کرنا چاہتے ہیں وہ ان سے بات نہیں کرنا چاہتے۔ وہ این آر او مانگ رہے ہیں، وہ کہتے ہیں ہم مذاکرات نہیں بلکہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ نو مئی معاف کر دیں، اس میں قوم کا مفاد کہاں ہے؟ بانی کی اہلیہ کی ہیروں کی کرپشن قوم کا مفاد ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کو خط لکھواتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے نہ حکومت میں رہ کر قوم کے مفاد کے لیے کام کیا نہ آج کر رہے ہیں۔ قوم کا مفاد مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب قوم کے مفاد کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کو نواز شریف نے سیاسی طریقے سے حل کیا تھا، اس معاملے کو دوبارہ حل کریں گے۔ جس طرح پہلے اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنایا، اب بھی ناکام بنائیں گے۔ کچھ سیاستدان ایسے ہیں جو بی ایل اے کی لاشیں لینے کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔ جعفر ایکسپریس کو اغوا کرنے والے دہشت گرد ہیں اور جو سیاستدان دہشت گردوں کا ساتھ دیں گے، وہ بھی ملک کے ساتھ مخلص نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریمبو جیسے نام اگر تھیٹر میں واپس لے آئے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی، جو لوگ واقعی تھیٹر کے ساتھ منسلک ہیں، امید ہے کہ وہ میرے ہاتھ مضبوط کریں گے۔