ملازمین کی بر طرفی ختم کرکے فوری بحال کیا جائے، اقبال خان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان نے کہا ہے کہ حیسکو سرکل لاڑ کے ملازمین کی جبری بر طرفی ختم کرکے ملازمین کو فوری بحال کیا جائے، لائن اسٹاف جو قلیل تعداد میں ہونے کے باوجود ادارے کی بقاء اور عوام کو بجلی کی روانی جاری رکھنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ہمیں جن محنت کش ملازمین کے ہاتھوں کو چومنا اور ان کا بہتر سے بہتر خیال رکھنے کی ضرورت ہے، ان ہی محنت کش ملازمین کو ادارے کے کرپٹ افسران اپنی ذاتی پسند نہ پسند ، عناد اور ماہانہ کی عدم ادائیگی کو کم ریکوری کا جواز بنا کر ملازمت سے جبری برخاست کررہے ہیں، جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے، یونین اس عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اور ملازمین کی بحالی تک جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آپریشن سرکل حیسکو لاڑ یونین کے زیر اہتمام 5 ملازمین کی جبری برطرفی کے خلاف ایس ای آپریشن سرکل لاڑ حیدرآباد کے دفتر کے سامنے منظم اور بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاج میں حیدرآباد کے علاوہ نوری آباد، بھان سعید آباد، سہون ، کوٹری ، جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول ، گولارچی ، بدین ، تلہار ، ماتلی، ٹنڈو محمد خان کے ملازمین نے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوکر کامیاب احتجاج ریکارڈ کرایا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملازمین کی
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، نوکریاں خطرے میں پڑگئیں
ویب ڈیسک: نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں نگران دور میں بھرتی کئے گئے ملازمین کو ہٹانے کیلئے خیبرپختونخوا ملازمین سروسز 2025 کے نام سے بل تیار کیا گیا ہے،نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو نکالنے کا بل جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، متن کے مطابق اس بل کے تحت نگران حکومت کے دوران بھرتی کئے گئے ملازمین کو نوکری سے ہٹانا ہے۔
حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول
بل کے متن میں کہا گیا کہ نگران حکومت کے دوران غیر قانونی طور پر بھرتیاں کی گئی تھیں، متعلقہ ادارے اس ضمن میں بل پاس ہونے پر نوٹیفیکیشن جاری کریں گے،نوٹیفیکیشن کے تحت غیرقانونی بھرتی ہونے والے ملازمین کو ہٹایا جائے گا،بل کے متن میں کہا گیا کہ اگر کہیں پر کوئی قانونی پیچیدگی آڑے آئی تو کمیٹی میں ان کا جائزہ لیا جائے گا۔
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی میں ایڈووکیٹ جنرل، لاء سمیت محکمہ خزانہ، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سیکرٹریز شامل ہوں گے،بل کے متن میں کہا گیا کہ کمیٹی کا فیصلہ تمام متعلقہ افراد پر لاگو ہوگا، ذرائع کے مطابق نگران دور حکومت میں 15 ہزار سے زائد بھرتیاں کی گئیں۔
جہلم کے جنگل میں آگ، فائر بریگیڈ گاڑیاں پہنچنا نا ممکن