کھپرو: پریس کلب کے عہدیداران کا اعلانمحبوب خان بابو سرپرست اعلیٰ، شہباز شاکر قائم خانی صدر مظفر سرفراز قائم خانی جنرل سیکرٹری منتخب
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کھپرو (نمائندہ جسارت) پریس کلب کے 2025 کے انتخابات پریس کلب کے دفتر میں ہوئے، تمام ممبران نے اپنی شرکت یقینی بنائی، تمام ممبران کے ووٹس اور باہمی مشاورت کے تحت سابق صدر پریس کلب محبوب خان بابو کو سرپرست اعلیٰ، صدر شہباز شاکر قائم خانی، جنرل سیکرٹری مظفر سرفراز قائم خانی، سینئر نائب صدر رانا ذوالفقار علی راجپوت، نائب صدر حسین بخش جونیجو، جوائنٹ سیکرٹری عبید اللہ خان، انفارمیشن سیکرٹری گل محمد شر، فنانس سیکرٹری عطا محمد خان اور آفس سیکرٹری عبد الشکور رند کو منتخب کیا گیا، جبکہ ممبران میں سینئر صحافی ہاشم مری اور منیب احسن شامل تھے۔ سابق صدر محبوب خان بابو نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب ہمیشہ غریب کی حمایت کرتا ہے، اپنی صحافت اور اپنی ٹیم کے ذریعہ سے ایوانوں اور حکام تک آواز پہنچاتا ہے، یہ کام جاری و ساری رہے گا، مجھے سرپرست اعلیٰ کے طور پر منتخب کیا گیا، اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دوں گا۔ اس بار پریس کلب کے صدر علی شہباز شاکر کو مبارک باد دی اور ذمہ داری سمجھا دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پریس کلب کے
پڑھیں:
اسسٹنٹ کمشنرکھپرونے کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کردیا
کھپرو (نمائندہ جسارت)کھپرو اسسٹنٹ کمشنر کھپرو نبی بخش سولنگی نے آج کلین اینڈ گرین کھپرو مہم کا باقاعدہ آغاز پودے لگا کے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو اسسٹنٹ کمشنر کھپرو نبی بخش سولنگی نے آج کلین اینڈ گرین کھپرو مہم کا باقاعدہ آغاز پودے لگا کے کردیا ہے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر شجر کاری کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کھپرو نبی بخش سولنگی کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین کھپرو گرینڈ آپریشن جب پائے تکمیل تک پہنچے گا تو ان شاء اللہ کھپرو شہر ایک ماڈل شہر کی طرح ابھر کر سامنے آئے گا۔ انہوں نے عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام کے لیے بھی پیغام دیا کہ عوام بھی کوشش کر کے زیادہ سے زیادہ پودے بھی لگائیں۔