محراب پور (جسارت نیوز) سندھ کی بدنام زمانہ رسم کارو کاری نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، واقعہ نوشہرو فیروز کے نواحی گاؤں یوسف بھنبھرو میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آور سیاہ کاری (کارو کاری) کے الزام میں نوجوان انیس بھنبھرو ولد محمد قابل بھنبھرو اور مسمات عزت خاتون کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انیس بھنبھرو زخموں کے تاب نہ سہتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارت، کینسرمیں مبتلا شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

غازی آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)بھارت کے شہر غازی آباد میں کینسر میں مبتلا شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ کلدیپ تیاگی نامی ریئل اسٹیٹ ڈیلر نے گھر میں پہلے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔

ملزم ریٹائرڈ پولیس اہلکار تھا جس نے اپنی لائسنس والی بندوق سے گولیاں چلائیں، واقعے کے وقت ان کے دونوں بچے گھر پر موجود تھے، فائرنگ کی آواز سن کر بچے والدین کے کمرے میں پہنچے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔پولیس کے مطابق کمرے سے ایک نوٹ (لکھا گیا پیغام)ملا ہے، جس میں والد نے لکھا کہ میں کینسر میں مبتلا ہوں اور میرے گھر والوں کو اس کا علم نہیں ہے، میں نہیں چاہتا کہ میرے علاج پر پیسہ ضائع ہو کیونکہ بچنا ناممکن ہے، میں اپنی بیوی کو ساتھ لے کر جا رہا ہوں کیونکہ ہم نے ہمیشہ ساتھ رہنے کا عہد کیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نوٹ میں لکھا ہے کہ یہ میرا فیصلہ ہے، اس کے لیے کسی کو بھی خاص طور پر میرے بچوں کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے اور کیس کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت، کینسرمیں مبتلا شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
  • رائیونڈ: عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • چین کو بدنام کرنے سے امریکی “ہیکرز کنگڈم ” سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹے گی، چینی وزارت دفاع
  • چین کو بدنام کرنے سے امریکی “ہیکرز  کنگڈم  ” سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹے گی،  چینی وزارت دفاع
  • 14 سالہ طالبعلم نے حیران کن کارنامہ انجام دیدیا
  • پی ٹی آئی والے جہاں سے راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں وہاں سے نہیں ملے گا: رانا ثنا اللہ
  •  آج پارہ چنار چھوٹا فلسطین بن چکا ہے، جہاں پر مکینوں کو ادویات و خوراک تک میسر نہیں، علامہ عامر عباس ہمدانی 
  • ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا
  • والدین علیحدگی کے باوجود دوست تھے، وفات سے قبل والد ہی والدہ کو اسپتال لیکرگئے: بیٹی نور جہاں