کراچی، بارات میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی کے علاقے لانڈھی میں بارات میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول دلہے کا رشتے دار تھا، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کچھ افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا۔
پولیس کے مطابق لانڈھی نمبر 6 میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 1شخص جاں بحق ہوگیا، واقعہ عمیر نامی شخص کی شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔
بارات لانڈھی سے کورنگی ڈھائی نمبر جارہی تھی اس دوران ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی زد میں مقتول آگیا۔
مقتول حمید کو سینے پر گولی لگی۔جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گیا۔
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو شادی کی تقریب والے گھروں کو تالے لگے ہوگئے تھے، کچھ افراد کو شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔
مقتول حمید دلہے کا رشتے دار ہے اور وہ ایک ہی محلے میں رہتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گوجر خان، شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 مہمانوں کی حالت غیر، ابتدائی رپورٹ میں انکشافات
راولپنڈی:گوجر خان شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ہونے کے معاملے پر ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق توجر خان میں شادی کی تقریب میں کھانے سے 200 افراد کی حالت خراب ہونے کے معاملے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے کر تحقیقات کیلیے ٹیم تشکیل دی تھی۔
واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کیٹرنگ یونٹ کو سیل کردیا اور 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
فوڈ سیفٹی آفیسر نے لواحقین اور ڈاکٹرز سےملاقات بھی کی، ڈاکٹروں نے بتایا کہ تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، کیٹرنگ پروسیسنگ ایریا میں واشروم، حشرات کی بھرمار پائی گی، جبکہ شادی کے کھانے میں ناقص کھلے مصالحے استعمال کیے گے۔
یونٹ میں موجود اشیاء کا ریکارڈ عدم موجود پایا گیا جبکہ پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، واٹر ٹینک واشروم بھی پایا گیا۔
ابتدائی رپورٹ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پیش کردی گی جس میں کیٹرنگ کا مالک کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔