میرپورخاص، پولیس کے کریک ڈائون سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں ودیگر ملزمان حراست میں
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
میرپورخاص، پولیس کے کریک ڈائون سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں ودیگر ملزمان حراست میں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹنڈوجام: بجلی کا بڑا بریک ڈائون، 10 گھنٹے بند رکھی گئی
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) بجلی کا بڑا بریک ڈائون، ایک ٹرانسفارمر صحیح کرنے کے لیے 10 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند رکھی گئی، عوام پریشان، بلوں کو دیکھ عوام مزید پریشان ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق صبح 4 گھنٹے سے زائد بجلی بند رہنے کے بعد جب آئی تو کچھ دیر کے بعد پھر چلی گئی، معلوم ہوا کہ کمہار پاڑے کے ٹرانسفار مر کے بش خراب ہو گئے ہیں، انہیں تبدیل کرنا ہے، بش تبدیل کرنے میں 10گھنٹے لگ گئے اور پورے شہرکی بجلی بش تبدیل کرنے کی وجہ سے بند رکھی گئی اور پھر کچھ دیر کے لیے بجلی دے کر پھر لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق بجلی بند کر دی گئی۔ حیسکو کے ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد سے جب عوام بلوں کو دیکھے گی تو پریشان ہو گی اور اس لوڈشیڈنگ کو نعمت سمجھے گی، کیونکہ جتنی بجلی کم ہو گی تو بجلی کا بل کم آئے گا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے چوری میں بھی اضافہ ہوا ہے اور گرمیوں میں مزید صورتحال خراب ہو گی، جس کے مطابق ایک گھر تقریباً 200 یونٹ استعمال کر لیتا ہے اور اس کا بل 10 ہزار سے 12 ہزار نئے ٹیرف کے مطابق آسکتا ہے اور جب عوام بجلی کا بل ادا نہیں کرتی تو واجبات وصول کرنے میں حیسکو کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے لوڈشیڈنگ کے ذریعے اس مسئلے کو کچھ نہ کچھ کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔