سکھر،ورزش سینٹر میں نوجوانوں کو خطرناک انجکشن لگانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت )ورزش سینٹرز میں نوجوانوں کو خطرناک انجکشنز لگانے کا انکشاف، کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ورزش سینٹرز (جم) میں نوجوانوں کی صحت سے کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو ورزش کے دوران مسلز بنانے کے نام پر خطرناک انجکشنز، جیسے “کاٹی زون”، لگائے جا رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انجکشن عام طور پر مریض جب بالکل علیل ہو جاتا ہے تو ڈاکٹر زندگی بچانے کے لیے آخری سہارے کے طور پر استعمال کرتے ہیں، لیکن جم ٹرینرز نوجوانوں کو قائل کر کے غیر قانونی طور پر یہ انجکشن لگاتے ہیں۔ان انجکشنز سے وقتی طور پر مسلز نمایاں ہو جاتے ہیں، لیکن طویل المدتی اثرات نہایت خطرناک ہیں۔ کئی نوجوان جگر اور گردوں کے مہلک امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس طرح کے کئی واقعات ہو چکے ہیں، لیکن حکومتی ادارے اس صورتحال پر کوئی نوٹس لینے سے گریزاں ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے ورزش سینٹرز کے مالکان محض منافع کمانے کے لیے انسانی صحت اور زندگیوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ اس غیر قانونی عمل کی روک تھام کے لیے فوری حکومتی اقدامات اور سخت نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کو ان خطرناک اثرات سے بچایا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نوجوانوں کو
پڑھیں:
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں مکمل ہوجائے گی، کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی۔
پاکستان بزنس کونسل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹر وے پی ٹی آئی حکومت نے روکی اور اب اس کی لاگت دگنی ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسی سال حیدرآباد سکھر موٹر وے پر کام شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ نئی حیدرآباد کراچی موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ یکم اپریل 2022 کو پاکستان ڈیفالٹ کر چکا تھا، ہم قلیل مدت میں ملک کو واپس ٹریک پر لائے ہیں۔