محرابپور،زیرتعمیرمکان کی چھت گرنے سے ایک مزدورجاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز)زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے، واقعہ گاؤں راہب مورو میں پیش آیا جہاں ایک گھر کی تعمیرات کے دوران کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے تین مزدور دب گئے جنہیں مقامی افراد نے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیاجہاں پر ڈاکٹر نے غلام حسین میبجو نامی مزدور کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جبکہ زخمی دو مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا۔ پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔دوسری جانب موٹر سائیکل تصادم میں 3 نوجوان زخمی، اسپتال منتقل، حادثہ نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں ٹھارو شاہ رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر ونگانی شاخ (نہر) پر ہوا جہاں پر دو موٹر سائیکل میں آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں جھنڈو خان، ماجد علی اور ریاض سولنگی زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال نوشہرو فیروز منتقل کیا گیا ہے۔میڈیکل آفیسر کے مطابق ماجد سولنگی کو حالت نازک ہونے پر نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپتال منتقل
پڑھیں:
مظفر گڑھ میں ایک اور زائرین کی کوسٹر کو حادثہ، 15 افراد شدید زخمی
مظفر گڑھ(نیوز ڈیسک) ایک اور زائرین کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی، رنگپور کے علاقے میں زائرین سے بھری کوسٹر الٹ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق زائرین کی کوسٹر سخی سرور سے جھنگ دربار سلطان باہو جارہی تھی، ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرائیور کی نیند کی وجہ سے کوسٹر سڑک سے اتر کر الٹ گئی،15 زائرین کوسٹر حادثے میں زخمی ہوگئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی، شدید زخمیوں کو دیہی مرکز صحت رنگپور شفٹ کر دیا گیا، گزشتہ صبح بھی رنگپور میں زائرین کی بس کو حادثہ کے باعث 4افراد جاں بحق اور دس زائرین زخمی ہوگئے تھے۔
Post Views: 1