الباحہ ونٹر فیسٹیول میں 50 ہزار پھولوں کا قالین توجہ کا مرکز رہا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
جدہ (رپورٹ :سید مسرت خلیل) الباحہ جنوب مغربی سعودی عرب کا ایک شہر ہے جو سراوت پہاڑوں میں واقع ہے اور مملکت کے اہم سیاحتی مقام میں سے ایک ہے۔ یہاں جاری باحہ ونٹر فیسٹول میں 360 میٹر طویل پھولوں کا قالین زائرین کو اپنی جانب متوجہ کررہا ہے۔ ایس پی اے/اردو نیوزکے مطابق فیسٹول میں زائرین نے اس نمائش کا لطف اٹھایا، تصاویر لیں اور رنگ برنگے بھولوں کی تعریف کی۔ ہزار پھولوں کے پودوں سے بنائے جانے والے اس قالین کے مرکز میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور الباحہ کے گورنر کی تصاویر بنائی گئی ہیں۔ پھولوں کے اس ڈیزائن میں روایتی جیومیٹریکل طرز، سنگ مرمر کے پتھر اور لائٹنگ شامل ہے۔ تین ماہ تک جاری رہنے والے اس فیسٹول کے دوران علاقے کے سیاحتی مقامات، پارکوں اور پبلک پارکس میں 280 ایونٹس کا انعقاد ہوگا۔ الباحہ ریجن کے سیکرٹری اور فیسٹول کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین علی بن محمد السواط نے کہا’ ریجن کی وادیاں، سرسبز میدان اور پہاڑ سیاحوں کے لیے قدرتی نظارے اور پرسکون تفریح فراہم کرتے ہیں۔ اپنے ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور مختلف سرگرمیوں کے ساتھ یہ فیسٹول وزیٹرز کیلیے ایک نا بھولنے والا تجربہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا میں چائنا میڈیا گروپ کی ”اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر“کی خصوصی تقریب کا انعقاد
بیجنگ :امریکہ میں چائنا میڈیا گروپ کا “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر گلوبل واچ دی اسپرنگ فیسٹیول گالا” ایونٹ نیویارک میں منعقد ہوا۔
چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ ، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ اور امریکہ چین تعلقات سے متعلق قومی کمیٹی کے چیئرمین اولینز نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔ یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ثقافت ارنسٹو اوٹون نے ویڈیو کے ذریعے چینی نئے سال کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔
نیویارک میں چین کے قونصل جنرل چھن لی، اقوام متحدہ میں ڈنمارک، یونان، پاکستان، مصر، متحدہ عرب امارات، نکاراگوا، کیوبا، مالدیپ سمیت دیگر ممالک کے سفیروں اور سفارت کاروں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والےتقریباً 200 مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔ یوں “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” کی بیرون ملک خصوصی سرگرمی کا آغاز ہوا۔
شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اسپرنگ فیسٹیول چینی قوم کے سب سے اہم روایتی تہواروں میں سے ایک ہے۔ آج چینی نئے سال کو پوری دنیا تسلیم اور محبت کر رہی ہے اور دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ جشن بہار مختلف شکلوں میں مناتا ہے۔ جشن بہار نہ صرف اقوام متحدہ کی تعطیل بن گیا ہے بلکہ اسے گزشتہ سال انسانیت کے غیرمادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا۔ چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالاکا مسلسل 42 سالوں سے اہتمام کر رہا ہے۔ عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد پہلے اسپرنگ فیسٹیول گالا کے طور پر ، اس سال کا اسپرنگ فیسٹیول گالا سی ایم جی کی 82 زبانوں میں پیش کیا جائےگا اور سی ایم جی”G+4K/8K+AI5″ کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی کامیابیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی اور غیرملکی ناظرین کے لئے ثقافتی عشائیہ پیش کرے گا۔
اطلاعات کے مطابق چائنامیڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر گلوبل واچ دی اسپرنگ فیسٹیول گالا” بیرون ملک خصوصی سرگرمیاں مستقبل قریب میں کینیا، اسپین، برازیل، آسٹریلیا، فرانس، روس، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں منعقد کی جائیں گی۔