قومی فضائی کمپنی سعودیہ کامیابی سے192,560پروازیں چلائیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی(بزنس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ہے ،ایوی ایشن انڈسٹری کی معتبر اور آذاد سائٹ سیریم کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودیہ پروازوںکی بر وقت روانگی کے حوالے سے 88.82فیصد کی متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔پروازوںکی بروقت آمد کی کارکردگی میںسعودیہ محض0.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے حوالے سے
پڑھیں:
مئی کیلئے ایل این جی کارگو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ
بجلی کی پیداوار کے لیے ایل این جی کا استعمال کم ہونے لگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے مئی کےلیے ایل این جی کارگو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت ایل این جی کارگو مئی میں ملنا ہے۔ کمپنی سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا معاہدہ ہے، ایل این جی کارگو کی درآمد طلب کے مطابق کی جا رہی ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق طویل مدتی معاہدوں کے تحت آنے والے ایل این جی کارگوز بھی طلب کے مطابق منگوائے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی کارگوز کو طلب کم ہونے پر مؤخر بھی کر دیا جاتا ہے۔ ایل این جی کارگوز کو طلب کم ہونے کی بنا پر اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا آپشن ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ مہینوں میں بجلی کی پیداوار کےلیے ایل این جی کا استعمال کم ہوا۔ ایل این جی کے کم استعمال کے باعث اس کی طلب بھی کم ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے اس سال خریدے گئے 4 کارگوز اوپن مارکیٹ میں بیچے جا چکے ہیں۔