بنگلہ دیشی کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کر یں گئیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے بنگلہ دیشی مشیر تجارت شیخ بشیر الدین سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تجارت، ویزہ کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور دونوں ملکوں میں براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کرنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مشیر تجارت بنگلہ دیش شیخ بشیر الدین نے اس موق پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ پائیدار تجارتی تعلقات کیلئے پہلے ہی اقدامات کئے جا چکے ہیں، دونوں ممالک کی آبادی کے حجم کو مدنظر رکھتے ہوئے تجارت کا موجودہ حجم اب بھی بہت کم ہے، دونوں ممالک کے پاس تجارت کو مزید بڑھانے کے مواقع موجود ہیں جس سے فائدہ اٹھانا چاہیے،پاکستانی تاجروں کو بنگلہ دیشی تاجروں کے ساتھ مزید بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستانی تاجر بنگلہ دیش کے ساتھ اپنی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستانی تجارتی وفد نے زراعت ر ، مارکیٹنگ، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلا دیشی فوج کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن کی ملاقات
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلا دیشی فوج کے پرنسپل سٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات سے دونوں افواج میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
اپنے گھر میں ایسے لوگوں کو مدعو کیجیے جو مختلف نظریات اور رویوں کے مالک ہوں، ان کیساتھ روایتی موضوعات کے بجائے نئے موضوعات پر بات چیت کیجیے
لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں، ٹیکنالوجی و مقامی طور پر تیار تکنیکی فریم ورک کو سراہا اور جدید فوجی ہارڈویئر اور جے ایف17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔
مزید :