Jasarat News:
2025-01-18@10:21:33 GMT

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی‘انڈیکس میں 900پوائنٹس بڑھ گئے

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحا ن دیکھا گیا،کے ایس ای 100 انڈیکس900پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 113,200پوائنٹس سے بڑھ کر 114,200 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 132ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم14362ارب روپے سے تجاوز کر گیا اور 62.

36فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیرکو آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی جس کی وجہ سے تیزی کا رجحان برقرار رہااورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 982.77 پوائنٹس یا 0.87 فیصد اضافے سے 114,230.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ اگلی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا انتظار کررہی ہے اور توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود 100 بی پی ایس کی کٹوتی سے 12 فیصد پر لے آئیگا دوسری جانب نتائج کا سیزن جلد ہی شروع ہونے کی امید ہے، جہاں بینکوں کی ادائیگیوں سے سرمایہ کاروں کا موڈ بہتر ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ بلندیوں کے سابقہ ریکارڈکو بھی توڑ سکتی ہے۔ اگرچہ گزشتہ ہفتے کے دوران پی ایس ایکس فروخت کے دباو ¿ میں رہا اور بھاری نقصانات کے ساتھ گہرے منفی زون میں بند ہوا کیونکہ سرمایہ کاروں نے دستیاب مارجن پر اپنی ہولڈنگز کو فرخت کرنے کا انتخاب کیااور انیڈکس 4300پوائنٹس کو لوز کر گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای 100انڈیکس982پوائنٹس کے اضافے سے1لاکھ14ہزار230پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح272پوائنٹس اضافے کیساتھ 30انڈیکس 35ہزار983پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس70ہزار317پوائنٹس سے بڑھ کر70ہزار975پوائنٹس پر بند ہوا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پر بند ہوا کے ایس ای

پڑھیں:

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں قدر بڑھ گئی

کراچی:

جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے نرخ بڑھ گئے۔

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ گذشتہ 6 ماہ میں 1ارب 20کروڑ ڈالر سرپلس ہونے، پہلی ششماہی میں ترسیلات زر کا حجم 17ارب 80کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچنے اور عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ 1ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دینے سے انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں اسکے برعکس ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا۔

اس طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہے۔ عالمی بینک کی جانب سے 10سال میں پاکستان کے مختلف شعبوں کے لیے 40ارب ڈالر مالیت کا قرض فراہم کرنے کے عندیے، سعودی کمپنی کی ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری دلچسپی اور جون میں پانڈا بانڈز کے اجرا جیسی مثبت اطلاعات کے اثرات بھی انٹربینک مارکیٹ پر مرتب ہوئے۔

یہی وجہ ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 23پیسے کی کمی سے 278روپے 62پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم  کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 14پیسے کی کمی سے 278روپے 71پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 05پیسے کے اضافے سے 280روپے 99پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں قدر بڑھ گئی
  • پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس میں 1435 پوائنٹس کا اضافہ
  • عمران خان کو سزا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ جاری
  • میوچل فنڈز فروخت کے دبائو سے اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی 100 انڈیکس میں 658 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معمولی 62پوائنٹس کا اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کے باد ل