Jasarat News:
2025-01-18@13:08:32 GMT

برآمدات کا حجم 3.866 ارب ڈالر تک بڑھ گیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8.62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں (جولائی تا نومبر2024) کے دوران برآمدات کا حجم 3.866 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2023 کے عرصہ میں یورپی یونین کے ممالک کو 3.

559 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران یورپی یونین کے ممالک کو 0.307 ارب ڈالر یعنی 8.62 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مالی سال کے ارب ڈالر برا مدات

پڑھیں:

پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری

NEWYORK:

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے مالی سال میں 4 فیصد رہے گی۔

آئی ایم ایف نے مالی سال 25-2024 کی نئی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا کہ  رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے اور اگلے مالی سال میں بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد متوقع ہے جبکہ اگلے مالی سال چین کی معاشی ترقی معمولی کمی سے 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے بتایا کہ برطانیہ کی رواں مالی سال معاشی ترقی 1.6 فیصد اور اگلے سال 1.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کرنٹ اکاؤنٹ پھر سرپلس: معاشی پالیسیوں کی درست سمت کی تصدیق: وزیراعظم
  • یورپی یونین نے ’’ایکس‘‘ کے اندرونی نظام کی تفصیل طلب کرلی
  • پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری
  • پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی آ ئوٹ لک رپورٹ جاری
  • انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ
  • غزہ سیزفائر: جنگ کے بعد یورپی یونین کیا کردار ادا کر سکتی ہے؟
  • نومبر کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4 فیصد تک کمی
  • یورپی یونین رہنماوں کا اسرائیل فلسطین جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
  • ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں پہلے چھ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ
  • سفیر کی تعیناتی میں مسلسل تاخیر،پاکستان کا برسلز میں سفارتی محاذ خالی، تجارت سمیت اہم امور متاثر