جامعہ بنوریہ میں طلبہ کیلیے ’’ذہنی ترقی‘‘ کے موضوع پر ورکشاپس
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے زیر اہتمام اور فوکس وژن آئی ٹی حب کے تعاون سے مدارسِ دینیہ کے طلبہ کے لیے “نیکسٹ جنریشن اے آئی کے ذریعے ذہنی ترقی” کے موضوع پر ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مولانا نعمان نعیم،کوآرڈینیٹر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سندھ فہد شفیق،نائب رئیس جامعہ بنوریہ شیخ فرحان نعیم، بانی، فوکس وژن آئی ٹی ہب ‘ چیئرمین فوکس گروپ اسد الحق، جی ایم پی ٹی وی امجد شاہ، میونسپل کارپوریشن ساتھ حماد این ڈی خان، صدر تابانی گروپ عبد الرف تابانی، با‘ فوکس وژن آئی ٹی ہب ‘چیئرمین فوکس گروپ،اسد الحق، ڈائریکٹر کلی الحدیث بنوریہ ڈاکٹر محمد سروادہ (یوگنڈا) ایم ڈی ضامن گروپ سروت نسیم شاہ، بانی اے ائی گلوبل گروپ عمارہ آفتاب،شام فلمز کے بانی شمعون عباسی، فرازحسین، موٹیشنل اسپیکر حورین غوری سمیت دیگر شریک تھے۔ مقررین نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ترقی، اس کے فوائد، اور پاکستان میں اس کے استعمال کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی کی مہارت مستقبل کی تعلیمی، معاشی، اور سماجی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ جامعہ بنوریہ کا اے آئی کے میدان میں قدم اٹھانا دیگر تعلیمی اداروں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگا،یہ اقدام نہ صرف طلبہ کی مہارتوں کو عالمی سطح پر لے جائے گا بلکہ پاکستان کی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جامعہ بنوریہ
پڑھیں:
جامعہ الفلاح کی سالانہ تقریب کل ہوگی
کراچی (پ ر ) جامعہ الفلاح کی سالانہ تقریب قاری ضمیر اختر منصوری کی زیر صدارت اتوار 19جنوری صبح نو بجے جامعہ الفلاح ناظم آباد میں منعقد ہوگی۔جبکہ مہمانان گرامی میں اسد اللہ بھٹو‘منعم ظفر‘مولانا عبدالوحید‘سید وجہہ الحسن ‘مفتی عطا الرحمٰن۔مفتی علی زمان کشمیری و دیگر علما و مشائخ کرام خطاب کرینگے۔ سالانہ تقریب میں کامیاب طالب علموں کی دستار فضیلت تکمیل القرآن ہوگئی اور انہیں اسناد و انعامات دیے جائیں گے۔