کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور چائلڈ لائف فاؤنڈیشن (سی ایل ایف) کے درمیان کامیاب شراکت داری کے باعث سندھ میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح 2.9 فیصد تک کم ہو گئی ہے جو پاکستان کی قومی اوسط 5.4 کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ چائڈ لائف کے زیر انتظام اسپتالوں میں بچوں کی شرح اموات1.

2 فیصد ہے جو کہ ملک کے بہترین نجی اسپتالوں کے برابر ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں پاکستان کی پہلی عوامی شعبے کی لیول 5 بچوں کی سیف کیئر سہولت کے افتتاح کے موقع پر گلوبل ریکنسیلیئشن آف ہیلتھ کیئر کوالٹی ان چائلڈ ایمرجنسی رومز کی تقریب پذیرائی اور تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مہمانِ خصوصی تھے۔ وزیر اعلیٰ نے سندھ حکومت کی چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا اور اسے بچوں کی صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ماڈل قرار دیا۔ مراد علی شاہ نے زور دیا کہ ان کی حکومت صوبے کے ہر بچے کو 24 گھنٹے عالمی معیار کی ایمرجنسی صحت کی خدمات 30 منٹ کے اندر اور مفت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بچوں کی

پڑھیں:

حکومت سندھ کے نئے تعینات ترجمانوں کا اہم اجلاس، عوامی تحفظات دور کرنے پر تبادلہ خیال

حکومت سندھ کے نئے تعینات ہونے والے ترجمانوں کا  ایک اہم اجلاس  کراچی میں  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت میں  ہوا۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی مواصلاتی حکمت عملی کو بڑھانے اور عوامی تحفظات کو مؤثر طریقے سے دور کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں حکومتی بیانیے، میڈیا تعلقات کے فروغ اور سندھ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی موثر تشہیر کے لیے حکمت عملیوں پر جامع بحث کی گئی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتی ترجمان بہت بڑی ذمہ داری ہے، حکومت سندھ نے آپ کو یہ ذمہ داری سونپی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ لوگوں کو عوام کے لئے حکومتی منصوبوں کے حوالے سے مکمل آگہی رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ عوام کو حکومت کی کوششوں اور پروگراموں کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہ کیا جائے،  ہمیں لوگوں کو مثبت معلومات تک رسائی اور ان کی مایوسیوں کا خاتمہ یقینی بنانا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وژنری قیادت اور صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی رہنمائی میں عوامی خدمت حکومت سندھ کا عزم ہے،  پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ  ہمارے ترجمان غلط معلومات کا مقابلہ کرنے اور ہماری کامیابیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،  حکومت سندھ کے ترقیاتی اقدامات اور پالیسیوں کے لیے تمام حکومتی ترجمان ایک مربوط ٹیم کے طور پر کام کریں۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ابلاغ عامہ کے ساتھ ساتھ ہمیں سوشل میڈیا پر بھی فوکس کرنا ہوگا، ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، سندھ کے لوگوں کے ساتھ اعتماد برقرار رکھنے کے لیے شفافیت اور موثر رابطہ اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت نے 10 ہزار ارب میں سے صرف 20 فیصد ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا
  • سندھ میں پیپلز پارٹی کا اقتدار
  • 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی تو نہیں روئی ، بچوں کی خوشی دیکھ کر آنسو آجاتے ہیں،مریم نواز
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا یتیم بچوں کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کا اعلان
  • وزیراعلیٰ کا احتجاج موثر،اسحاق ڈار کی سندھ کو فنڈز کے اجرا کی یقین دہانی
  • مہنگائی کم ہوکر 3 فیصد تک آگئی،آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہے،وزیر خزانہ
  • حکومت سندھ کے نئے تعینات ترجمانوں کا اہم اجلاس، عوامی تحفظات دور کرنے پر تبادلہ خیال
  • کراچی؛ پولیس لاپتا ہونے والے دو کمسن بچوں کا تاحال سراغ نہ لگاسکی، وزیراعلیٰ کا نوٹس
  • ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے: مریم نواز
  • قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے، کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے اس خدمت کا عملی مظہر ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان