کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) احسن آباد نور محمد گوٹھ میں سنگدل سوتیلے باپ نے مکان کی لالچ میں مبینہ طور پر جوان بیٹے کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سپر ہائی وے احسن آباد نور محمد گوٹھ عائشہ مسجد قریب سے زمین میں دفن ایک شخص کی ہاتھ پاوں بندھی گلا کٹی ہوئی لاش ملی، مقتول کی شناخت 28سالہ اسد ولد عابد حسین کے نام سے ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اسد کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے۔ مقتول نوجوان اسد کے قتل کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں اس کی ماں کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، جس میں مقتول اسد کے سوتیلے باپ توقیر کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق سوتیلے باپ اور مقتول اسد کے درمیان پلاٹ کا تنازعہ تھا، اور چند ماہ سے 60 گز پلاٹ پر جھگڑا چل رہا تھا، جس پرملزم باپ نے سوتیلے بیٹے کا قتل کیا۔سوتیلے باپ نے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد گھر میں موجود ریتی کے ڈھیر میں دفنا دیا تھا، اور ملزم اپنی تین بیٹیوں کو لے کر فرار ہو گیا ۔ رپورٹ کے مطابق مقتول اسد سوتیلے باپ کو جائیداد اپنی ماں کے نام کرنے کا کہتا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم باپ توقیر کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔مقتول نوجوان اسد کی والدہ نے اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتا یا ہے کہ چیزوں کا جائزہ لینے پر پتا چلا کہ گھر میں پڑی ہوئی ریت کے ڈھیر میں کمبل دبا ہوا ہے ، جب میں نے کمبل کھینچا تو اس میں میرے بیٹے کی لاش تھی۔ اسد نے والد سے مکان ان کے نام کرنے کو کہا تھا جس پر ہلکی پھلکی تلخی ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا اکثر اپنے سوتیلے باپ سے جھگڑا رہتا تھا، ماں بنگلے میں ماسی کا کام کرتی ہے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ مقتول کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل میں اس کا سوتیلا باپ ملوث ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مقتول اسد

پڑھیں:

گلگت، دریا میں نہاتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق

اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تلاش کے دوران پانچ سالہ بچے کی لاش برآمد کر لی گئی جبکہ اس باپ کی تلاش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت میں دریا میں نہاتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلگت میں بارگو کے مقام پر نلتر بالا سے تعلق رکھنے والے دونوں باپ بیٹا دریا میں نہاتے ہوئے دریا برد ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تلاش کے دوران پانچ سالہ بچے کی لاش برآمد کر لی گئی جبکہ اس باپ کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • باپ کی پرانی اور بھولی ہوئی پاس بک نے بیٹے کو کروڑ پتی بنا دیا
  • شوکت خانم اسپتال میں علاج کیلئے پشاور سے آنے والی خاتون پراسرار طور پر لاپتا
  • گلگت، دریا میں نہاتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق
  • لاہور: سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی
  • والد کے اندھے قتل میں حقیقی بیٹا، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست گرفتار
  • 12 سالہ لڑکی کے ساتھ جبری زیادتی کے مجرم سوتیلے باپ کو عدالت نے کیا سزا دی؟
  • جہلم: پسند کی شادی کی خواہشمند بہن بھائی کے ہاتھوں قتل
  • لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا،  ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • دہشتگرد پاک ایران تعلقات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
  • اسلام آباد میں گزشتہ 4 ماہ میں جرائم میں 20 فیصد کمی