سندھ میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے نوجوان مایوس ہیں‘احمد ندیم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ سندھ میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے نوجوان مایوس ہیں، لیکن مرکزی مسلم لیگ ان کے حقوق کی جنگ لڑے گی۔ ہم نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے کا کامیاب فرد بنائیں گے۔مرکزی مسلم لیگ کا 25 جنوری کوکراچی سے شروع ہونے والا “حقوق سندھ مارچ” نہ صرف نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے گا بلکہ قوم کے روشن کل کی بنیاد بھی رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی مسلم لیگ ہاس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس مکمل کرنے والے طلبا میں اسناد کی تقسیم کیلیے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔جس میں ممتاز حیثیت حاصل کرنے والے طلبا کو شیلڈز بھی دی گئیں۔ تقریب سے کراچی کے نائب صدرانجینئر نعمان علی ،سندھ کے میڈیا سیکرٹری طہ منیب ،سلیم الیاس عبداللہ حماد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد ندیم اعوان نے کہا کہ ہمارے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، مگر انہیں مناسب پلیٹ فارم کی کمی ہے جہاں وہ اپنی مہارتوں کو نکھار سکیں۔ مرکزی مسلم لیگ نہ صرف عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے، جیسے بائیکس اور دیگر ضروری سامان، بلکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل کورسز اور آن لائن ارننگ سمیت مختلف تربیتی پروگرامز بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کا سہارا بن سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ
پڑھیں:
شہری پر تشدد، اغوا اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر انسانی سمگلروں اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار کیے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہد ندیم اور محمد کاشف شامل ہیں، ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے۔ ملزم شاہد ندیم نے شہری کو کمبوڈیا ملازمت کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ روپے بٹورے۔
مزید پڑھیں: کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف
ملزم شاہد ندیم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ کو 1600 امریکی ڈالر کے عوض فروخت کیا۔ متاثرہ کو بعد ازاں کمبوڈیا میں سیف ہاؤس میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ جبکہ ملزم محمد کاشف نے 7 شہریوں کو آئرلینڈ ملازمت کا جھانسہ دے کر فی کس 10 لاکھ روپے کا معاہدہ کیا۔
دبئی پہنچنے پر مسافروں نے ایجنٹ کی جانب سے دئیے گئے جعلی پاسپورٹ پر آئرلینڈ جانے کی کوشش کی جس پر مسافروں کو پاکستان ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسانی اسمگلنگ ایف آئی اے کراچی