کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رائیڈر گینگ کے کارندے چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد میں رائیڈر گینگ سرگرم ہو گیا ہے، جس نے بیک وقت کئی وارداتیں کی ہیں۔رائیڈر گینگ کی جانب سے عزیز آباد میں موبائل فون چھیننے کی واردات کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔ جس میں اسٹریٹ کرمنلز کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رائیڈر گینگ

پڑھیں:

دعا ہے عمران خان کو کل ہی  سزا ہو جائے، علیمہ خان 

اسلام آباد(وقائع نگار)بانی پی ٹی آئی کی بہن  علیمہ خان نے کہا ہے  دعا ہے کہ عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے۔ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جج نے اتنا وقت لگا کر کیس سنا، اب سزا دے ناں، کیوں نہیں دے رہے؟۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے پی ٹی آئی نے کوئی امید نہیں لگائی۔  آپ سارا دن ایسے سولات کیوں پوچھتے ہیں؟ کیا بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے ان کے انتظار میں جیل بیٹھے ہیں۔ نواز شریف کو ڈونلڈ ٹرمپ نکالے گا ۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنا نام سرخرو کرنے کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں ۔ اب آپ بانی پی ٹی آئی کو اس بات کا کریڈٹ دیں۔عمران خان کی بہن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ جیل میں شفاف رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ملتی ۔ القادر ایک احمقانہ کیس ہے،  ہم صرف تاریخیں بھگت رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کل بانی پی ٹی آئی کو سزا ہو جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے ججز پر اپنا مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے ۔ اب بانی پی ٹی آئی کا امتحان نہیں ہے بلکہ اب عدلیہ کا امتحان ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ان کو امتحان میں ڈالا ہوا ہے ۔کچھ پاس ہو جائیں کچھ فیل ہو جائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • معیشت مضبوط ہونے کی خوشخبری
  • سلطان راہی اپنی مثال آپ تھے
  • القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ آ گیا، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی، وزیر دفاع
  • القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ آ گیا، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی، وزیر دفاع
  • گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اڑا
  • گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اُڑا
  • دعا ہے عمران خان کو کل ہی  سزا ہو جائے، علیمہ خان 
  • بھارت: ڈاکو اے ٹی ایم میں رقم بھرنے والوں کو لوٹ کر فرار
  • مردان میڈیکل کمپلیکس میں بیوہ خاتون سے زیادتی کرنے والے سرکاری ملازمین معطل
  • ڈیجیٹل فراڈ، آئی بی اور ایف آئی اے کے ڈی جیز کی طلبی کا حکم