گراں فروشوں کے خلا ف جاری مہم کو موثر بنا یا جاے گا‘کمشنرکراچی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت پیر کو ان کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں اشیاء ے خورو نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز ایڈیشنل کمشنر ون کراچی غلام مہدی شاہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید اسسٹنٹ کمشنر جنرل حاظم بنگوار چیرمین مارکیٹ کمیٹی علی زماں جوکھیو ،بیورو آف سپلائی کے افسران نے شرکت کی جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنگ کے ذریعیء شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے گراں فروشوں کے خلا ف جاری مہم کو موثر بنا یا جاے گا۔ اس سلسلہ میں فیصلہ کیا گیا کہ جو دکاندار تنیہ کے باوجو مسلسل سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے انھیں گرفتار کیا جاے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کی اشیا اپنی نگرانی می فروخت کرائیں گے کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخوں کو سختی سے نافذ کریں یقینی بنائیں کہ شہریوں کو مناسب قیمت پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کی حکومت کی کوششیں بارآور ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز سرکاری نرخوں ں کی خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کی اشیا کو اپنی نگرانی میں سرکاری نرخوں پر فروخت کرائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری نرخوں اجلاس میں
پڑھیں:
بلوچستان میں ڈاکٹرز کی ہڑتال 5 ویں روز میں داخل
کوئٹہ:بلوچستان میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال اس وقت 5 ویں روزمیں داخل ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے صوبے بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈیز مکمل طور بند ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق او پی ڈیز کے بند ہوجانے سے مریضوں کی حالت دن بدن تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔
اس حوالے سے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کی وجہ سے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں نان ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز سروسز بھی یکسر معطل ہوچکی ہے۔ مذکورہ ہڑتال کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹر سروسز کی بندش نے ہر طرح کے مریضوں کو مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اپنے حق میں ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ جب تک جی ایچ اے کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اس وقت تک صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں طب کے پیشے سے متعلق ہر طرح کی سروسز کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
علاوہ ازیںدوسری جانب محکمہ صحت بلوچستان نے ہڑتال پر طبی ماہرین و دیگر طبی عملے کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 29 ڈاکٹرز اور شعبہ فارماسسٹس کو ہڑتال کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر چکے ہیں۔