فراڈ ٹسٹ کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کیا گیا ،وفاقی وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پائونڈز میگا کرپشن اتفاق نہیں بلکہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا، اس طرح اربوں روپے معاف کرنے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، فراڈ ٹرسٹ کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کیا گیا، کیسز کے تاخیری حربوں میں عمران خان نے پی ایچ ڈی کررکھی ہے ، سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ کرپشن کو اسلامی ٹچ دینا پی ٹی آئی کا طریقہ واردات ہے، عمران خان اور ان کی اہلیہ توشہ خانہ لوٹ کر کھا گئے۔گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 190 ملین پائونڈز کیس کا آج فیصلہ ہونا تھا لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، انہوں نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی عادت بنا لی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل کے دوران ایسی پارٹی
فریق سے اسٹے آرڈر لیتی ہے جس کو پتا ہو وہ قصور وار ہے۔ عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ فراڈ ٹرسٹ کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کیا گیا۔ میگا کرپشن سے انہوں نے لاہور میں اپنے گھر کو دوبارہ سے تعمیر کیا، جس شخص کے اربوں روپے معاف کیے، اس سے اربوں روپے وصول کیے۔ میگا کرپشن سے یہ اس لیے بھاگ رہے ہیں کہ انہیں پتا ہے کہ اس کرپشن میں ان کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔ کابینہ کے اندر بند لفافہ لے جانے کی کیا نوبت تھی؟ بند لفافے کو کابینہ میں لہرایا گیا اور اسے کابینہ سے منظور کرایا گیا۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں 6 سال تک غیر حاضری اور تاخیری حربے استعمال کیے گئے۔ توشہ خانہ کیس میں بھی انہوں نے تاخیری حربے استعمال کیے۔ بے گناہ لوگ کبھی وکالت نامے اور وکیل تبدیل نہیں کرتے، تاخیری حربے استعمال کرنا ان کا وتیرہ رہا ہے۔ اس موقع پر سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے ڈیل کا تاثر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان نے سیاسی انتقام کا بہادری سے مقابلہ کیا، نواز شریف فیصلہ سننے برطانیہ سے پاکستان آ گئے تھے، لیکن ایک شخص اس قابل نہیں کہ چند قدم چل کر آئے، عدالت میں پیش ہو کر اپنے مقدمات کا سامنا کرے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔وفاقی وزیرِ خزانہ
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔ غیرملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے، پاکستان اپنے یوان بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہانگ کانگ میں کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہیں، رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان چین مشترکہ منصوبے کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے، پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سی پیک ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، میڈیا میں نظر آنے والی صورتحال سے زمینی صورتحال کہیں بہتر ہے۔