وزیراعلیٰ پنجاب کا مستحق افراد کیلیے مفت زمین اسکیم لانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بہاولپور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اسلامیہ یونیورسٹی میں طالبہ کو اسکالرشپ کا چیک دے رہی ہیں
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کیلیے اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔ کالا شاہ کاکو میں زہرہ ہومز/ مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جن کے پاس زمین خریدنے کے پیسے نہیں، انہیں 3 مرلے کے مفت پلاٹ دیں گے۔ مریم نواز نے اعلان کیاکہ ’اپنا گھر اپنی چھت اسکیم
دنیا کی بہترین ہاؤسنگ اسکیم ہے جس کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ گھر بنانیکا منصوبہ ہے، 15 لاکھ روپے تک بلا سود آسان قرض دیا جائیگا،کوئی بھی اسکیم ہو یا اسکالر شپ ، میرٹ سے ہٹ کر کچھ نہیں کیا۔ یہ اعلان انہوں نے کالا شاہ کاکو میں زہرہ ہومز/ مسکن راوی کے افتتاح کے موقع پرکیا، اس موقع پر انہوں نے مسکن راوی کا دورہ کیا اور تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں، انہوں نے زہرہ ہومز، مسکن راوی کے معیار اور سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا، مریم نواز کو زہرہ ہومز/ مسکن راوی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ کالا خطائی روڈ، لاہور پر موضع نہرہ پور میں ابتدائی طور پر 100 مکانات تعمیر کیے گئے ہیں، زہرہ ہومز میں ہر گھر 400 مربع فٹ پر محیط ہے، زہرہ ہومز میں 2 بیڈروم، ایک باورچی خانہ، ایک باتھ روم اور صحن شامل ہے۔ بریفنگ کے مطابق زہرہ ہومز کو ترین ای پی ایس اسمارٹ پینل ٹیکنالوجی سے زلزلے سے محفوظ، توانائی کے لحاظ سے مؤثر اور ماحولیاتی طور پر پائیدار بنایا گیا، مسکنِ راوی کا ہر گھر 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم سے چلایا جائے گا، کمیونٹی میں صاف پانی کیلیے آر او پلانٹ، ایک اسکول، کھیل کے میدان، مسجد اور ڈسپنسری کی سہولتیں دی گئی ہیں، مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم روڈا اور ای پی ایس سولوشنز پاکستان کی مشترکہ کاوش ہے، تقریب میں صدر مسلم لیگ(ن) نواز شریف کی خدمات اور پروجیکٹس پر ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم نواز زہرہ ہومز مسکن راوی
پڑھیں:
بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں، جیل میں نہیں روئی۔
فیصل آباد میں طلباء سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ بچوں کو جب ان کا حق اسکالر شپ کے صورت میں ملتا ہے تو اُن کی خوشی دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ جتنا پیار مجھے طلباء کی طرف سے مل رہا ہے وہ بیان نہیں کر سکتی، مخالفین کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ اسٹیجڈ ہوتا ہے، مخالفین یہاں آ کر دیکھیں کہ کس طرح ایک ماں نے اپنے بچوں کے ساتھ اپنا رشتہ قائم کر لیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 3 کروڑ روپے کا بلا سود قرض دینے کا اعلانوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب پنجاب کے بچوں کے ساتھ ایسا نہیں ہو گا کہ کسی کے خواب ادھورے رہ جائیں، اس سال 30 ہزار اسکالر شپس دی ہیں، اگلے سال 50 ہزار تک لے کر جائیں گے۔
اس سے قبل لاہور میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا تھا کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا، قرضہ ملنے کے بعد بھی اگر کوئی مشکل آتی ہے تو ہم مدد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولتیں فراہم کریں گے، نواز شریف کی حکومت میں معیشت بہتر ہوئی تھی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، 2018ء کے بعد معیشت کو تباہی سے دوچار کیا گیا، معیشت دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔