Jasarat News:
2025-01-18@13:12:40 GMT

وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ میں مزید20افراد شامل

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کابینہ میں توسیع کردی گئی، سندھ حکومت نے مزید آٹھ معاونین خصوصی اور بارہ ترجمان مقرر کردیے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں پر سندھ حکومت مہربان ہوگئی، کوئی ترجمان بن گیا تو کوئی معاون خصوصی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کے مزید آٹھ ترجمان اور 12 معاون خصوصی مقرر کردیے۔ان میں نادر نبیل گبول، سکھ دیو، بلند خان جونیجو، سمیتہ افضل،
سیدہ تحسین عابدی، ہیرسوھو، سیدہ اقربہ فاطمہ اور مصطفی عبداللہ بلوچ کو سندھ حکومت کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔پیر سید افضل شاہ، لیاقت آسکانی، تنزیلہ امہ حبیبہ، امیر حمزہ رئیس، محمد رضا ہارون، خیر محمد شیخ، کلثوم چانڈیو، امان اللہ محسود، محمد علی راشد، محمد علی بھٹو، حسین اسلم اور ویرجی کولہی کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔سندھ کابینہ میں بڑی توسیع کرتے ہوئے وزیر اعلی مراد علی شاہ نے مزید 8 ترجمان اور 12 معاون خصوصی کی تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔اس اضافے کے ساتھ سندھ حکومت کے ترجمانوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔اس سے قبل معاونین خصوصی کی تعداد 10 تھی جو اب بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: معاون خصوصی سندھ حکومت

پڑھیں:

ویسٹ اندیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئےپاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

ملتان: پاکستان نے ویسٹ اندیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، صائم ایوب کی انجری کے باعث ٹیم میں شامل کیے جانے والے محمد حریرہ اپنا ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ’ایکس‘ پر ویسٹ انڈیز کے خلاف کل سے ملتان میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا گیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلینڈ کے خلاف سیریز میں تاریخی فتح حاصل کرنے والا فارمولہ دہرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹیم میں 3 ریگولر اسپنرز اور صرف ایک فاسٹ باؤلرز کو منتخب کیا گیا ہے جب کہ محمد حریرہ قومی ٹیم کی جانب سے کل اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز قومی ٹیم کے نوجوان اوپننگ بلے باز صائم ایوب انجری کا شکار ہوکر 4 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے تھے جب کہ سلیکٹرز نے قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر عبداللہ شفیق کو بھی خراب فارم کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا تھا۔

قومی سلیکٹرز نے دونوں اوپنرز کی غیر موجودگی میں امام الحق اور محمد حریرہ کو ٹیم میں شامل کیا تھا، اس کے علاوہ نسیم شاہ، محمد عباس اور میر حمزہ کی جگہ اسپنرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل (17 جنوری) سے ملتان میں شروع ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے 29 تک کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ ہوم کنڈیشنز میں فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاکہ غیر ملکی دوروں پر بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔

قومی پلیئنگ الیون میں شان مسعود (کپتان)، محمد حریرہ، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، ابرار احمد اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم فروری کو ہوگا
  • پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم فروری کو ہو گا 
  • سندھ حکومت کا کراچی میں جدید میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان
  • خواجہ سرائوں کی تعلیم سے متعلق نئی پالیسی،حکومت نے انقلابی تبدیلی کا آغاز کردیا
  • پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے ناموں کی فہرست جاری
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے
  • ویسٹ اندیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئےپاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان
  • مراکش کشتی حادثے میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے: ترجمان دفتر خارجہ
  • جعفریہ الائنس کے تحت جشنِ مولود کعبہ امام المتقین علی علیہ السلام
  • اسداللہ بھٹو کا علما دین کے نام خصوصی پیغام