راولپنڈی،اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے مالیاتی اسکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر 17 جنوری تک موخر کردیا ہے، عدالت نے یہ فیصلہ دونوں ملزمان اور ان کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث موخر
کیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ بشریٰ بی بی کو آج فیصلہ کے سنائے جانے کا علم تھا لیکن وہ عدالت پیش نہیں ہوئی جبکہ سابق چیئرمین کو بھی دو مرتبہ پیغام بھجوایا گیا لیکن وہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے قرار دیا کہ صبح ساڑھے 8 بجے سے عدالت میں موجود ہوں ،نہ ملزمان اور نہ ہی ان کے وکلا پیش ہوئے ،حالانکہ آج فیصلہ بالکل تیار اور دستخط شدہ میرے پاس ہے ،عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ ٹرائل کے دوران بھی ملزمان کو متعدد مواقع دیے گئے ،عدالت نے ریمارکس دیے کہ چونکہ میں پہلے ٹریننگ پر تھا جس وجہ سے 6 جنوری کو فیصلے کی تاریخ 13 جنوری تک موخر کی گئی تھی، یاد رہے کہ ریفرنس کا فیصلہ گزشتہ سال 18 دسمبر کو محفوظ کیا گیا تھا پہلے فیصلہ سنانے کی تاریخ 23 دسمبر مقرر کی گئی تھی جس کے بعد 23 دسمبر کو فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ 6 جنوری مقرر کی گئی تھی بعد ازاں 6 جنوری کو فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی تھی تاہم گزشتہ روز بھی فیصلہ ایک بار پھر 17 جنوری تک موخر کر دیا گیا دریں اثنا تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالتی عملے نے ہمیں اور پراسیکیوشن کو 11 بجے کا وقت دیا تھا کل سے خبریں چل رہی ہیں 11 بجے فیصلہ سنایا جائے گا ہم یہاں پہنچے بانی کی فیملی بھی آئی بشریٰ بی بی بھی آئیں لیکن ہمارے اندر جانے سے پہلے فیصلہ موخر کردیا گیا ،انہوں نے کہا کہ کہاں لکھا ہے ملزمان موجود ہوں تو فیصلہ سنایا جائے ،توشہ خانہ کا فیصلہ آیا تھا بشریٰ بی بی موجود نہیں تھیں جب ان سے پوچھا گیا کہ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بتایا گیا انہیں عدالتی عملے نے کوئی وقت نہیں دیا تھا آج ہی آپ تاخیر سے کیوں پہنچے تو انہوں نے کہا کہ کہاں لکھا ہے دس بجے تک کوئی نہیں آیا اور آپ فیصلہ کریں ۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ نہ سنائے جانے پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت القادر ٹرسٹ کیس کا جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے‘ اس مقدمے کو پاکستان کے عوام،عدالتوں اور عالمی دنیا کے سامنے رکھیں گے اور امید ہے کہ عدالتوں سے انصاف ملے گا۔سوموار کو اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے کہاکہ القادر ٹرسٹ جیسا بھونڈا کیس کوئی اور نہیں ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف اور فیصل وائوڈا جیسے لوگ کل سے شروع ہوگئے تھے کہ یہ فیصلہ آئے گا، ان کی حیثیت کیا ہے ،کیا حکومت کو فیصلے کی تحریر کسی اور جگہ سے پہنچی ہے۔ اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت پارٹی کے لیڈر اور کارکنان بھی موجود تھے تاہم اس کے باوجود بھی فیصلہ نہیں دیا گیا۔ شبلی فراز نے کہاکہ آئین کے مطابق سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلیے کئی بار لکھا ہے اور حالیہ سیشن کیلیے بھی پرڈوکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور ہمیں پتہ چلا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کے فیصلے کے بار ے میں کہا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس کے خاندان اور ووکلا موجود نہیں تھے یہ تاثر درست نہیں ہے بانی پی ٹی آئی تو جیل حکام کے حراست میں ہیں اور ماضی میں ایسے فیصلے بھی ہوئے ہیں جب بانی پی ٹی آئی موجود ہی نہیں تھے اور فیصلہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر سلمان اکرم راجا نے کہاکہ حکومت کی جانب سے بہت بڑی غلط فہمی پھیلائی گئی ہے کہ اس مقدمے میں ایک بڑی رقم پی ٹی آئی کی کابینہ نے لی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جان بوجھ کر یہ غلط فہمی پھیلائی گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ جو رقم سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں آئی تھی اس میں پی ٹی آئی کی کابینہ یا وزیر اعظم کا کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوںنے کہاکہ برطانیہ میں ایک پراپرٹی حسن نواز سے ملک ریاض نے خریدی تھی اور اس کی تفتیش شروع ہوئی جس میں یہ رقوم نیشنل کرائم ایجنسی کی نظر میں آئی ،انہوںنے ملک ریاض کے ساتھ معاہدہ کیا جس کے نتیجے میں کہا گیا کہ یہ خاندان یہ رقم پاکستان واپس لے جائیں اور یہ رقم ریاست پاکستان کی رقم نہیں تھی اور ملک ریاض کے اپنے دستخطوں سے پاکستان لائے تھے ۔انہوںنے کہاکہ یہ بات بالکل واضح ہوگئی ہے کہ ریاست پاکستان کو اس معاملے میں ایک پیسے کا نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوا ہے انہوںنے کہاکہ اس رقم سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ایک پیسے کا فائدہ نہیں پہنچا ہے انہوںنے کہاکہ کیا کینسراسپتال کو ملنے والی رقم بانی پی ٹی آئی کے اکائونٹ میں جاتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی انہوںنے کہاکہ انہوں نے کہا القادر ٹرسٹ کی گئی تھی نے کہاکہ ا کا فیصلہ عدالت نے ا فیصلہ دیا گیا فیصلہ ا ئی تھی

پڑھیں:

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ کا پاکستان آنے کا فیصلہ

اسلام آباد:

رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمر اسلم عدالت پیش نہ ہو سکے۔

دوران سماعت، وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آرہے ہیں۔ عدالت نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کی کلائیو اسمتھ سے مشاورت کے لیے وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔

وکیل عمران شفیق نے استدعا کی کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آرہے ہیں، اگلی سماعت 6 مئی کو رکھ لیں۔

عدالت نے لاء افسر اور وزارت خارجہ حکام سے استفسار کیا کہ آپ کو اگر اعتراض نہیں تو ہم چھ مئی کو سماعت رکھتے ہیں۔ لاء افسر نے جواب دیا کہ ہمیں اعتراض نہیں، سماعت 6 مئی کو رکھ لی جائے۔

ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • 9مئی واقعات میں نامزد ملزمان کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ چیلنج کریں گے، بابر اعوان
  • سپریم کورٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے اور ٹرانسفر ججوں کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد
  • لاکھوں روپے ریویو فیس ادا نہ کرنے پر کراچی کے صارف کی درخواست مسترد، نیپرا ممبر کا فیصلے کیخلاف اختلافی نوٹ
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کا پاکستان آنے کا فیصلہ
  • لاہور ہائیکورٹ: ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے پر پولیس کیخلاف اظہار برہمی
  • انسداد دہشت گردی عدالت نے 86پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں
  • توشہ خانہ 2 کیس، اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی
  • کراچی میں ’غزہ ملین مارچ:‘ جماعت اسلامی کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ کا پاکستان آنے کا فیصلہ
  • میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنیکا اعلان