Express News:
2025-01-18@10:03:19 GMT

بشریٰ بی بی مذاکرات کے عمل سے لاتعلق ہوگئیں

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

کراچی:

پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکراتی امور سے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ لاتعلق ہوگئیں ہیں۔

مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی نے واضح ہدایت کی ہے کہ وہ ان کی گائیڈ لائن کے مطابق حکومتی کمیٹی سے رابطے اورمذاکرات کریں ۔

پی ٹی آئی کے ایک ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ مذاکراتی کمیٹی سے رابطے میں رہیں، ان کو اپنے طور پر تجاویز دے رہی تھیں جس پر کمیٹی کے ارکان مشکل میں نظر آرہے تھے کہ کس کی رائے پر عمل ہو۔

تاہم اس معاملے میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کمیٹی کو ہدایت ملی ہے کہ ان کی گائیڈ لائن پر بات چیت کو آگے بڑھایا جائے۔

اس ہدایت کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ مذاکراتی امور سے تقریبا لاتعلق ہوگئیں ہیں۔

اب کمیٹی صرف بانی کی گائیڈ لائن کے مطابق حکومتی کمیٹی سے رابطے اور مذاکرات کرے گی۔

تاہم بانی کی اہلیہ اور ہمشیرہ مذاکراتی امور سے باخبر ضرور ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی اہلیہ اور ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

راولپنڈی ، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار

راولپنڈی(نیوزڈیسک) القادر ٹرسٹ کیس میں سزا کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار ہی گرفتار کرلیا۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کی زمین بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دی دیا

جبکہ جج ناصر جاوید رانا کے سزا سنانے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ فیصلے کے مطابق جرمانہ نہ دینے پر عمران خان کو مزید 6 ماہ اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ مزید قید ہوگی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں: طارق فضل چوہدری
  • حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کا کام شروع ہو چکا۔بیرسٹرسیف
  • ایک ماہ سے پتا تھا سزا سنائی جائے گی : علیمہ خان
  • راولپنڈی ، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار
  • کسی کو اعتراض ہے تو مذاکراتی کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کو تیار ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی
  • پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ مذاکراتی کمیٹی میں پیش، مطالبات کے نکات سامنے آگئے
  • تحریک انصاف نے مذاکرات میں تحریری مطالبات پیش کردیے 
  • پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ تیار، علی امین کے سوا دیگر مذاکراتی کمیٹی اراکین نے دستخط کر دیے
  • مذاکرات کا تیسرا دور، تحریک انصاف نے اپنے تحریری مطالبات کو حتمی شکل دیدی
  • پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پر لچک دکھانے کا مشورہ