رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سعودی عرب کیساتھ معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کے لیے معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی شہری رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، پاکستانی حجاج کرام کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔
سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔جبکہ پاکستانی وزارت مذہبی امور نے رواں سال سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر حج پروگرام متعارف کرایا ہے۔
عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 دن کے لیے اپنی رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہو گی، ہر عازم کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک بیگ ملے گا، جس میں پاکستانی پرچم، شناخت کے لیے کیو آر کوڈ اور متعلقہ معلومات ہوں گی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل رواں سال کے لیے
پڑھیں:
کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے
کراچی:پرتگالی سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے، نیا سعودی معاہدہ دنیا کے مہنگا ترین ایتھیلٹ ہونے پر مہر ثبت کر دے گا.
رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی پرو لیگ کلب النصر کی جانب سے 167.9 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ دیے جانے کا امکان ہے.
39 سالہ رونالڈو نے النصر کو جنوری 2023 میں جوائن کیا تھا، تب انھیں 164 ملین پاؤنڈ فی سیزن میچز کیلیے اور اضافی 49 ملین پاؤنڈ آف دی فیلڈ ایونٹس کیلیے دیے گئے تھے، اب وہ دنیا کے سب زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔