Juraat:
2025-01-18@13:05:22 GMT

اسلام آباد :عافیہ صدیقی کیس میں آئندہ ہفتہ اہم قرار

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

اسلام آباد :عافیہ صدیقی کیس میں آئندہ ہفتہ اہم قرار

اسلام آباد: عافیہ صدیقی کیس میں عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ آئندہ ہفتہ اہم ہے، اس سلسلے میں عدالت نے ہائی کورٹ کو اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے کہا کہ عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم ہے ، وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے تعاون کرے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے روبرو کیس کی سماعت میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق پیش ہوئے اور انہوں نے مقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم کے امریکی صدر کو لکھے گئے خط پر جواب موصول نہیں ہوا۔ امریکا سے یہ بھی جواب نہیں آیا کہ خط موصول ہو گیا ہے کہ نہیں۔

دورانِ سماعت عدالت میں وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ بھی پیش نہیں کیا جا سکا جب کہ عدالت نے 20 دسمبر کو وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے حکم دیا تھا۔

عدالت میں وزارت خارجہ کے نمائندے نے بتایا کہ سیکرٹری خارجہ چین میں ہیں، اس لیے تفصیلات جمع نہیں کرواسکے ، وقت دیا جائے۔ عدالت نے وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے اگلے ہفتے تک مہلت دے دی ۔

بعد ازاں عدالت نے عافیہ صدیقی کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: عافیہ صدیقی کیس عافیہ صدیقی کی وزیر اعظم کے عدالت نے

پڑھیں:

خدیجہ شاہ پر کیسز کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی جیل اصلاحات کمیٹی کی رکن خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت آج جمعرات کو ہوگی۔ چیف جسٹس عامر فاروق خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔ عدالت نے وزارت داخلہ ، پولیس ، ایف آئی اے سمیت دیگر سے آج جمعرات تک جواب طلب کر رکھا ہے۔ خدیجہ شاہ نے وکیل آمنہ علی ایڈوکیٹ کے ذریعے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نئے شواہد سامنے آنے کے بعد عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کے لیے پرامید
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا روسٹر جاری
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کے لیے پرامید
  • جوڈیشل کمیشن اجلاس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے 2 ججوں کے ناموں پر اتفاق
  • عمران خان کی جیل سہولیات بارے نظرثانی درخواست پر اعتراض دور
  • بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
  • خدیجہ شاہ پر کیسز کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت آج ہوگی
  • عمران‘ بشریٰ کی توشہ خانہ 2 کیس میںبریت کی درخواست آج سماعت کیلیے مقرر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان، بشری بی بی کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر