تحقیقات ہونی چاہیے، لوگوں کے ناخن نکالے گئے، ان پر تشدد ہوا، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
عمر ایوب : فوٹو فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شہریوں پر اسنائپرز سے گولیاں چلائی گئیں، تحقیقات ہونی چاہیے، لوگوں کے ناخن نکالے گئے، ان پر تشدد ہوا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے مسنگ پرسنز کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا، سویلین کو کیوں ملٹری تحویل میں رکھا گیا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ برطانوی ادارے اور ایک کاروباری شخصیت کے درمیان کا معاملہ ہے، اس معاملے کو کیسے بانی ٹی آئی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے یونیورسٹی بنائی، اسپتال بنایا، ان کی کردارکشی کیوں کی جارہی ہے؟
قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین نے مسلسل ’اووو اووو‘ کے نعرے بھی لگائے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمر ایوب
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث پیر تک ملتوی
قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث پیر تک ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث پیر 14 اپریل 2025 سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
جمعہ کو قومی اسلمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایوان کی کارروائی چلنے نہیں دیتے۔
اسپیکر ایاز صادق نے گنتی شروع کروائی مگر کورم پورا نہ نکلا جس کے باعث اجلاس میں آدھے گھنٹے کا وقفہ دینا پڑا۔ اپوزیشن رکن حامد رضا نے کہا کہ آج فلسطین کے مسئلے پر بات ہونا تھی، انہوں نے اپنی ہی جماعت کے رکن کو کورم کی نشاندہی سے روکنے کی کوشش کی۔
اسپیکر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نہروں کے مسئلے پر سات اپریل کو قرارداد جمع کرائی تھی جس پر ایوان میں متعدد ارکان نے اظہارِ خیال کیا، تاہم اپوزیشن نے واک آؤٹ کر دیا۔ اسپیکر کے مطابق جے یو آئی نے واک آؤٹ کا حصہ نہیں بنی۔
ایاز صادق نے کہا کہ اگر نہروں پر بات کرنی ہے تو ایوان میں موجود رہنا ہوگا، آپ لوگ ایوان کو چلنے ہی نہیں دینا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ کل بھی کورم کی نشاندہی کی گئی، کل بھی وقفہ سوالات میں اپوزیشن کے اہم سوالات شامل تھے، آج بھی ہیں۔ کورم کی کمی کے باعث اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا۔