مجھے پی ٹی آئی والوں کی نیت پر 100 فیصد شک ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میری اوقات نہیں کہ مذاکرات ناکام یا کامیاب بناؤں، مجھے پی ٹی آئی والوں کی نیت پر 100 فیصد شک ہے، پی ٹی آئی والے وقت گزار رہے ہیں ان کے مقاصد کچھ اور ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وہ بانی کو مذاکرات کے ذریعے باہر لانے میں سنجیدہ نہیں، بہت سے لوگوں کے ہاتھ میں گیم آگئی ہے، مجھے ایسے ہی ٹارگٹ کررہے ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں، میری دعا ہے اگر دو نمبری ہورہی ہے تو بھی مذاکرات کامیاب ہوں۔
حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی تیسری نشست 16 جنوری کو ہوگیمذاکراتی کمیٹی کا یہ تیسرا اجلاس ہوگا، اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ایک بھی نکتہ ایسا نہیں کہ مذاکرات کامیابی کی طرف جائیں، پی ٹی آئی کا مقصد کامیابی نہیں بلکہ وہ بندہ ڈھونڈ رہے ہیں جس پر ناکامی کا ملبہ ڈالا جائے، یہ وقت ضائع کر رہے ہیں لیکن مقاصد کچھ اور ہیں، یہ ’مذاق رات‘ ہیں، مذاکرات نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب سمیت پارٹی لیڈرشپ مذاکرات کے حق میں ہے، رانا ثناء اللّٰہ اور دیگر ساتھی مذاکرات کے حق میں ہیں، میں بھی مذاکرات کے حق میں ہوں لیکن یہ نہیں ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مذاکرات کے پی ٹی آئی
پڑھیں:
مجھے اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں، شیر افضل
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ حکومت کو حل کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ مجھے اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں لیکن مجھے میری پارٹی کہے گی کہ اووو اووو کا نعرہ لگاؤ تو ان کے لیے لگادوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ انہیں اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ حکومت کو حل کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ مجھے اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں لیکن مجھے میری پارٹی کہے گی کہ اووو اووو کا نعرہ لگاؤ تو ان کے لیے لگادوں گا۔ واضح رہے کچھ دن قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے جاپان میں احتجاج سے متعلق ایک واقعہ بتایا تھا اور کہا تھا کہ وہاں اووو کرکے احتجاج کیا جارہا تھا مگر کام بھی جاری رکھا گیا تھا۔ وزیراعظم کے بیان کے بعد گزشتہ دنوں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتجاج کرتے ہوئے اووو اووو کے نعرے لگائے تھے۔