کے پی کے اسمبلی: ضم قبائلی اضلاع کو فنڈز دینے کی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں ضم قبائلی اضلاع کو وفاق اور صوبوں کی جانب سے تیز تر ترقی کے لئے فنڈز دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
قرارداد باجوڑ سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اجمل خان اور دیگر اراکین نے مشترکہ طور پر پیش کی ، جس میں کہا گیا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے وقت اسے ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کا وعدہ کیا گیا، وفاق ،سندھ ،بلوچستان اور پنجاب نے جو فنڈز دینے کا وعدہ کیا وہ فنڈز نہیں دیئے۔
متن میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ وفاق اور تینوں صوبے تمام واجبات ادا کریں، این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصہ تین فیصد بنتا ہے، اس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، فاٹا کی تیز تر ترقی نہ ہونے سے وہاں اضطراب اور مسائل بڑھ رہے ہیں۔
اسی طرح وفاق اور دیگر صوبے اسے ختم کریں، تیز تر ترقی کے مد میں وفاق اور تینوں صوبے کے ذمے 567ارب روپے اور تین فیصد این ایف سی کے مد میں وفاق پر 360 ارب روپے واجب ادا ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاق اور
پڑھیں:
گلگت بلتستان، نیشل ہیلتھ کیئر پروگرام کے 600 ملازمین فارغ
نوٹیفکیشن میں تمام 10 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو گلگت، غذر، ہنزہ، نگر، دیامر، استور، سکردو، گانچھے، کھرمنگ اور شگر میں خاندانی منصوبہ بندی اور بنیادی صحت کی دیکھ بھال گلگت بلتستان کے لیے پروگرام کے تحت پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کے عملے کی خدمات کا سلسلہ بند کرنے کا کہا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں نیشنل ہیلتھ کئیر پروگرام کے 600 ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔ نیشنل پروگرام فار فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کئیر پروگرام کے صوبائی ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں تمام 10 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو گلگت، غذر، ہنزہ، نگر، دیامر، استور، سکردو، گانچھے، کھرمنگ اور شگر میں خاندانی منصوبہ بندی اور بنیادی صحت کی دیکھ بھال گلگت بلتستان کے لیے پروگرام کے تحت پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کے عملے کی خدمات کا سلسلہ بند کرنے کا کہا گیا ہے۔ پروگرام فار فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئر گلگت بلتستان کے تحت پی ایس ڈی پی پروجیکٹ کی معیاد 31 دسمبر 2024ء کو ختم ہو گئی ہے۔ اس لیے لیڈی ہیلتھ سپروائزر، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو بند کیا جائے۔ تمام 10 اضلاع میں ایل ایچ ایس، ایل ایچ ڈبلیوز اور ڈرائیورز کی تعداد 600 ہے۔