پشاور: فائرنگ کے واقعے میں دو بھائی ہلاک، پولیس تفتیش شروع
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پشاور:پشاور کے علاقے موسم خان گڑھی میں دو بھائیوں کے درمیان ہونے والے لڑائی جھگڑے میں ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی گئی، جس کے نتیجے میں دونوں بھائی زندگی کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق مظہر اور ذوالفقار، جو کہ دونوں بھائی ہیں، نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں، جس کے باعث دونوں کی موت واقع ہوئی۔ لواحقین کے مطابق مظہر نشے کا عادی تھا اور اکثر گھر والوں سے لڑائی کرتا رہتا تھا۔ گزشتہ روز بھی ایسا ہی ایک جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد جمع کیے ہیں اور تفتیش کا عمل جاری رکھا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
کراچی؛ میٹرول سے لاپتا بچے کیسے بازیاب ہوئے؟ پولیس کا بیان جاری
کراچی:سائٹ ایریا میٹروول سے لاپتا ہونے والے دو کمسن سگے بھائیوں کو کیماڑی سے بازیاب کرالیا گیا جو مدرسے سے وقفے کے دوران گھر میں مارپیٹ کے خوف سے بھاگ گئےتھے۔
ایس ایچ او سائٹ اے پولیس چوہدری جاوید اختر نے میٹروول سے شہری محمد اسلام کے لاپتہ ہونے والے دو بیٹوں 12 سالہ شیراز اور 9 سالہ ارباز کی بحفاظت واپسی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ دونوں بچے مدرسے میں زیر تعلیم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 14 جنوری کو دوپہر 12 بجے لنچ بریک کے دوان دونوں بچے مدرسے سے گھر آئے اور الماری کا تالا توڑ کر وہاں موجود 15 ہزار روپے نکال کر لاپتا ہوگئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری محمد اسلام کی جانب سے بیٹوں کی گم شدگی کے حوالے سے سائٹ اے تھانے میں درخواست جمع کرائی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں بچوں کی سرگرمی سے تلاش شروع کر دی اور اس حوالے سے سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع کا استعمال کیا گیا تاہم بچوں کے اہل خانہ اور پولیس کی باہمی کوششوں سے دونوں لاپتہ سگے بھائیوں کو پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر کیماڑی سے بازیاب کرلیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے مدرسے سے فرار حاصل اور والدہ کی مار پیٹ سے بچنے کے لیے گھر سے فرار ہوئے تھے۔
پولیس نے بیان میں کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے کم سن بچوں کے ساتھ شائستہ رویہ اپنائیں اور انہیں دوستانہ ماحول فراہم کریں تاکہ وہ اپنے اہل خانہ سے اپنی پریشانیوں کو شیئر کر سکیں تاکہ اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔