ایلون مسک اور امریکی صدر کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایلون مسک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات اور اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کو فروغ دینے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک مسلسل اسلام کے خلاف نفرت انگیز مہم چلا رہے ہیں، جس میں دیگر ممالک کے افراد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم اسلام اور پاکستان کو نشانہ بنانے کی منظم کوشش ہے جو نسل پرستانہ ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ایلون مسک نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کھڑے ہیں جو کھلے عام غزہ کو جہنم میں تبدیل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور اسرائیل کی دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ منافقت اور تضاد سوشل میڈیا پر اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے کی منظم مہم کا حصہ ہے جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس نفرت انگیز مہم کے خلاف سخت ایکشن لے اور اس طرح کے اقدامات کو روکنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹنڈوجام: 20 جنوری کو ختم بخاری تقریب ہو گی مہمانِ خصوصی سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق ہوں گے
ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) مدرسہ ریاض العلوم عثمان شاہ ڈیتھا میں 20 جنوری کو صبح 10 بجے ختم بخاری کی تقریب منعقد ہو گی، جس کے مہمانِ خصوصی سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ہوں گے، جبکہ درس بخاری شیخ الحدیث مولانا عبدالصمد دیں گے۔ ان کے علاوہ امیر جماعت اسلامی سند ھ کاشف سعید شیخ، مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، منتظم اعلیٰ جمعیت عربیہ پاکستان محمد افضل، منتظم صوبہ سندھ حافظ حذیفہ احمد خان، امیر ضلع جماعت اسلامی حیدرآد انجینئر حافظ طاہر مجید اور مہتم مدرسہ مولانا لیاقت بروہی سمیت دیگر رہنما خطاب اور طلبہ کو اسناد دیں گے۔