Express News:
2025-04-16@22:51:10 GMT

بھارتی شوبز خاندان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

تلگو فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار رانا دگوبتی، وینکٹیش دگوبتی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف حیدرآباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ 

ان پر فلم نگر میں واقع دکن کچن ہوٹل کو غیر قانونی طور پر مسمار کرنے کا الزام ہے۔

یہ مقدمہ نندا کمار نامی شخص نے درج کرایا ہے، جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دگوبتی خاندان نے عدالت کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے جنوری 2024 میں ان کے ہوٹل کو مسمار کر دیا۔ 

ان کے مطابق یہ ہوٹل دگوبتی خاندان سے لیز پر لیا گیا تھا اور مسماری کے باعث انہیں 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

دگوبتی خاندان کے افراد بشمول پروڈیوسر سریش دگوبتی، رانا دگوبتی، ان کے بھائی ابھیرام دگوبتی، اور مشہور اداکار وینکٹیش دگوبتی پر تعزیرات ہند کی دفعات 448، 452، 458، اور 120بی کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان دفعات کا تعلق زبردستی داخلے، نقصان پہنچانے، اور مجرمانہ سازش سے ہے۔

نندا کمار نے دعویٰ کیا کہ ہوٹل کا ایک حصہ نومبر 2022 میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے غیر قانونی تعمیر قرار دے کر مسمار کیا تھا۔ تاہم، جنوری 2024 میں دگوبتی خاندان نے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باقی ہوٹل کو مسمار کر دیا۔

عدالت نے نندا کمار کی درخواست پر دگوبتی خاندان کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم، دگوبتی خاندان کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دگوبتی خاندان خاندان کے

پڑھیں:

شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی:

روات پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مدعیہ مقدمہ نے درج آیف آئی آر میں بتایا کہ شادی شدہ ہوں اور اپنی کزن کی نوکری کے سلسلے میں اسکے ساتھ گئی تو ملزم نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم طلاء خان کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کے ملزم سے فیملی تعلقات بھی ہیں۔

متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین اور بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، اسکول کی طالبہ سے مبینہ اغوا کے بعد زیادتی پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
  • شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: شادی میں کھانا کھانے سے 139 افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار،معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
  • بھارتی پولیس کا کارنامہ: چور کی جگہ جج کے خلاف وارنٹ جاری کرادیئے
  • مسلم مخالف وقف بل کے خلاف بھارت بھر میں پرتشدد مظاہرے
  • انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی خریداری پر میٹا کے خلاف مقدمہ، مارک زکر برگ عدالت میں پیش
  • سندھ: عدالت کا گمشدگی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر اظہارِ برہمی
  • لاپتا شہری کی بازیابی کی درخواست؛ مقدمہ درخواستگزار کی مرضی سے درج کرنے کا حکم
  • ٹرمپ کے خلاف مقدمہ
  • ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا