فیصل واوڈا کا عمر ایوب کے گھر مشکوک میٹنگ کیلئے فیض حمید کی آمد کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر پر ہونے والی مشکوک میٹنگ میں سابق ڈائریکٹر آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے آنے کا انکشاف کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید کی ایک مشکوک میٹنگ تھی ماسک پہن کرآئے تھے وہ عمر ایوب کے گھر پر ہوئی۔
بانی جن کے لیڈر ہیں وہ ہی اُن کی جان کی فکر کریں، فیصل واوڈاسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جن کے لیڈر ہیں وہ اُن کی جان کی فکر کریں،اُن کے اپنے ہی لوگوں نے مروانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کا تعلق ملک کی 5 سیاسی جماعتوں سے رہ چکا ہے، یہ تمام ہی پارٹیوں میں ایسے ڈرامے کرتے رہے ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ عمر ایوب ڈرامے بازی کے بعد سب سے زیادہ بوٹ پالشنگ والے آدمی ہیں، اپوزیشن لیڈر 200 فیصد کمپرومائزڈ ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بیرسٹر محمد علی سیف، علی محمد، شیر افضل مروت اور شوکت یوسفزئی یہ سارے بانی پی ٹی آئی کی جان سے نہیں کھیلنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے عمر ایوب
پڑھیں:
20جنوری کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کراورحکومت اکڑ کر مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)عمران کوسزاہوئی توپی ٹی آئی حکومت کو برا کہنے لگے گی، مذہبی کارڈ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ حکومت اور پی ٹی آئی چاہتے ہیں عمران جیل میں رہیں تو معاملات طے کون کریگا، نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 20 تاریخ کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر اور حکومت اکڑ کر مذاکرات کرے گی۔ عمران خان کوسزاہوئی تو پی ٹی آئی حکومت کو براکہنا شروع کردے گی۔ ملک سے مذہبی کارڈ کھیلنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ہمارے نیک ہونے کا فیصلہ اللہ نے کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کو سنبھال رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے فارم 47کی حکومت کہتے تھے اب ان سے بات کررہے ہیں۔(جاری ہے)
آرمی چیف سے ملاقات سے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے۔ حسب ضرورت کسی کو اچھا اور کسی کو برا کہنا درست نہیں۔ یہ نہیں ہوسکا کہ اندر پاؤں پڑوں اور باہر آکر گالی دوں۔ آرمی چیف اور بیرسٹرگوہر کی ملاقات کسی کیلئے باعث پریشانی نہیں۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا مذاکرات میں سمجھتا ہوں 20جنوری کے بعد شروع ہوں گے، ابھی مذاق ہورہا ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں تو معاملات طے کون کرے گا۔