وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، ایجنڈا بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
نارکوٹکس ڈویژن کو داخلہ ڈویژن میں شامل کرنے اور ایوی ایشن کو دفاع ڈویژن میں شامل کرنے کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے۔
پبلک پروکیورمنٹ رولز میں نئی شق کے شامل کرنے کی منظوری کا ایجنڈا اور نیشنل کمیشن مینارٹیز ایکٹ کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔
اسکے علاوہ نیشنل ویمن انٹر پرونیور شپ پالیسی و ایکشن پلان کا ڈرافٹ کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا۔
ایجنڈے کے مطابق ای سی اے سی کے ملازمین کے پیکج کا معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا۔
انوائرمنٹل ٹریبیونل کے ممبر ڈاکٹر بشیر کی مدت میں 2 سال توسیع کی منظوری اور قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گوادر پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے بینک گارنٹی ختم
سٹی 42 : ای سی سی نے گوادر پورٹ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ ای سی سی میں بجلی کے بنیادی ٹیرف کے حوالے سے پاور ڈویژن نے سمری پیش کی گئی۔ بجلی کےسالانہ بنیادی ٹیرف کے تعین کےلیے ٹائم فریم پرنظرثانی کی سمری منظور کرلی گئی، بجلی کے سالانہ ری بیسنگ کا تعین جولائی کی بجائے جنوری سے کرنے کی تجویز منظور کی گئی ۔
سزا کسی عدالت سے منسوخ نہیں ہو گی، پرویز رشید کی پیشگوئی
اجلاس میں اسٹیل مصنوعات پرریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان اسٹیل ملزکے ملازمین کو 2024-25 کی تنخواہیں جاری کرنے کے لیے 93 کروڑ 57 لاکھ روپے کی منظوری بھی دے دی گئی ۔
رواں مالی سال کے لیے ایف سی نارتھ کو 94 کروڑ روپے کے فنڈز فراہمی کی منظوری دے دی گئی، جبکہ وزارت خوراک اور غذائی تحفظ کے لیے 91 کروڑ روپے کی گرانٹ اور وزارت خارجہ کے لیے 9 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔
ضلع خیبر ؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل