سینیٹر بیرسٹر علی ظفر ۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تو اڈیالا جیل میں ہیں، کمرہ عدالت لایا جاسکتا تھا، شرائط پوری ہوں گی تو مذاکرات چلیں گے ورنہ یہ آخری میٹنگ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سینیٹر فیصل واوڈا اور بیرسٹر علی ظفر نے شرکت کی، اس موقع پر پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ ہمیشہ دیکھا ہے کہ جس کے خلاف کیس ہو وہ گھبراتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اسپیشل جج سینٹرل کے بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار دیکھا، خلاف کیس ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے کہا فیصلہ جلد سنایا جائے۔

بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ سائفر اور عدت کیس ختم ہوا، 190 ملین پاؤنڈ کیس بھی اعلیٰ عدالت میں ختم ہوجائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اطلاع دی گئی تھی کہ 11 بجے کیس لگے گا، وکلا ساڑھے 10 بجے پہنچ گئے تھے، بانی پی ٹی آئی تو اڈیالا جیل میں ہیں، کمرہ عدالت لایا جاسکتا تھا۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ حکومت اگر مذاکرات میں فائدہ اٹھانے کے لیے فیصلے میں تاخیر کرا رہی ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے، اب یہ فیصلہ حکومت کو کرنا ہے کہ مذاکرات کو اگے چلانا ہے یا نہیں چلانا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور کارکنوں کو رہا کیا جائے، دونوں شرائط پوری ہوں تو مذاکرات آگے چلیں گے ورنہ یہ آخری میٹنگ ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی بیرسٹر علی ظفر کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

انٹرنیٹ کی خرابی کے باعث عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہیں کیا جا سکتا .اڈیالہ جیل حکام

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں سے متعلق سماعت ہوئی عمران خان کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس سمیت پانچ مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی. عمران خان کے وکیل خالد یوسف نے عدالت میں کہا کہ آج توقع ہے سابق وزیراعظم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا کیونکہ عدالتی حکم بھی یہی ہے جج نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی پیشی کی کوشش تو میں نے بھی کی ہے، کیا جیل حکام نے کوئی لیٹر لکھا؟ جس پر عدالتی عملے نے جواب دیا کہ جی ایک لیٹر آیا ہے.

(جاری ہے)

جج نے استفسار کیا کہ پھر ویڈیو لنک کی کیا صورتحال ہے؟ عدالتی عملے نے جواب دیا کہ جیل حکام سے چیک کرتے ہیںجج نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظار کریں ویڈیو لنک کا چیک کرتے ہیں اس دوران عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا اور ہدایت کی کہ عدالتی عملہ جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری کے لیے رابطہ کرے. اڈیالہ جیل حکام نے عدالتی عملے کو آگاہ کہ انٹرنیٹ کی خرابی کے باعث عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہیں کیا جا سکتا جس پر عدالتی عملے نے جج افضل مجوکہ کو جیل حکام کے جواب سے آگاہ کردیا دوسری جانب تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج پر درج مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی گئی ہے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی راہنما فیصل جاوید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی.

دوران سماعت عامر محمود کیانی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، جج طاہر عباس سپرانے نے استفسار کیا کہ دو دفعہ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہونے پر آپ پیش ہو گئے؟ آج میں آپ کو حوالات بھیجوں گا اس کے علاوہ کوئی حل نہیں. عدالت نے پیش ہونے پر عامر محمود کیانی کی ایک لاکھ مچلکے کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی جبکہ سابق ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی گئی جج نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت میں ملزمان میں سے جو نہیں ہو گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی.

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی نے کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کی بہنوں اور دیگر رہنماﺅں کو ایک بارپھر ملاقات کرنے سے روک دیا گیا
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی 
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی
  • انٹرنیٹ کی خرابی کے باعث عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہیں کیا جا سکتا .اڈیالہ جیل حکام
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
  • اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے، بیرسٹر گوہر
  • توشہ خانہ 2 کیس، اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی