ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات ، حاشر حسین جوائنٹ سیکرٹری منتخب
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات ، حاشر حسین جوائنٹ سیکرٹری منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات میں حاشر حسین راولپنڈی بار کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر کامیاب ہو گئے ، حاشر حسین نے مجموعی طور پر ڈالے گئے 2905ووٹوں میں سے 2175ووٹ حاصل کئے جبکہ 75ووٹ مسترد ہوئے ،وہ 1520ووٹوں کی برتری کے ساتھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2025-26میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر کامیاب ہوئے ہیں ، اس کے ساتھ ہی حاشر حسین 2ہزار سے زائد ووٹ لینے والے پہلے امیدوار بھی بن گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں انتخابات میں صدر کی نشست پر سردار منظر جبکہ سیکرٹری کی نشست پر ملک اسد کامیاب ہو گئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوائنٹ سیکرٹری
پڑھیں:
بار ایسوسی ایشنز بھی سیاسی جماعتوں کی ونگ بن چکی ہیں، جسٹس شاہد حسن
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے طلبہ یونین کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی کی جانب سے عبوری رپورٹ بھی دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے طلبہ یونین کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے تشکیل دی گئی حکومتی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے طلبہ یونین پر پابندی کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے طلبہ یونین کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی کی جانب سے عبوری رپورٹ بھی دی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ماضی میں تمام یونیورسٹیوں کے طلبہ سیاسی ونگز بنے ہوئے تھے۔
انہوں نے ریمارکس دیئے کہ نئے طریقہ کار کو اس طرح ترتیب دیا جائے کہ طلبہ متعلقہ یونیورسٹیوں کے ہی ہوں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں مسئلہ نہیں، سرکاری یونیورسٹیوں میں مسائل ہیں، طلبہ ویلفیئر ایسوسی ایشن بننا الگ ہے، سیاسی پارٹیوں کے ونگ بننا الگ بات ہے، سیاسی جماعتوں کے ونگ ہوں گے تو سیاسی جھنڈے تو یونیورسٹی میں آئیں گے۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ معذرت کے ساتھ اب تو ادارے بھی سیاسی جماعتوں کے ونگ بن گئے ہیں، بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز میں بھی اب سیاسی جماعتوں کے ونگ بن چکے ہیں۔